कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شعبہ فارسی ایفلویونیورسٹی حیدرآباد میں جشن بہار کے عنوان سے دوروزہ (13-14 اکتوبر)نمائش خطاطی و ورکشاپ کا انعقاد

حیدرآباد۔14/اکتوبر(راست)ای ایف ایل یونیورسٹی، حیدرآباد میں جشن بہار کے عنوان سے دو روزہ پروگرام برائے نمایش خطاطی وو رکشاپ کا ایران قونصلٹ حیدر آباد اور ادارہ ادبیات اردو، حیدر آباد کے اشتراک سے آج بتاریخ 13 اکتوبر شام چار بجے افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب میں ایران قونصلٹ سے قونصل جنرل جناب حامد احمدیہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمود عالم صاحب کے تعارفی کلمات سے ہوا۔انہوں نے پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے خطاطی کے فنی اور ثقافتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اردو، فارسی اور عربی زبان میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کااظہار کیا کہ لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کے رواج کے بعد اب یہ فن معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔ اسی لئے شعبہ فارسی اسے زندہ رکھنے کے لئے وقتاً فوقتاً اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ اس کے بعد پروفیسر سید راشد نسیم صاحب ڈین اسکول آف عرب اینڈ ایشین اسٹڈیزنے اپنے خیرمقدمی خطاب میں مہمانوں کا استقبال کیا اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ اس طرح کے پروگرام سے فارسی زبان و ثقافت اور خطاطی جیسے لطیف فن کو فروغ مل رہا ہے۔ اس کے بعد جناب حامد احمدیہ قونصل جنرل، قونصلٹ جنرل جمہوریہ اسلامی ایران حیدرآباد نے اپنی گفتگوکا آغاز اردو زبان میں کیاتاکہ سامعین سے رابطہ میں زبان رکاوٹ نہ بنے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ایران اور ہندوستان کے قدیم تہذیبی اور ثقافتی رشتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فارسی زبان، ادب اور خطاطی کے فروغ میں ہندوستان کے کردار کو سراہا۔ اور اس پروگرام میں مدعو کئے جانے پریونیورسٹی اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔وائس چانسلر کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیسر کے پدمنی شنکر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس طرح کے پروگرام کے انعقاد پر شعبہ فارسی کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر معروف خطاط جناب عبدالغفار صاحب کوخطاطی کے میدان میں ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے شعبہ فارسی کی طرف سے ان کو مبارکباد اور تہنیت پیش کیا گیا۔ اس دوروزہ پروگرام کا انعقاد ای ایف ایل یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب این ناگا راجو صاحب کی سرپرستی میں کیا گیا۔پروگرام کے آخیر میں ڈاکٹر محمود عالم صاحب نے مہمان خصوصی، جناب حمید احمدیہ، پروفیسر کے پدمنی شنکر، رجسٹرار محترمہ سیمی منچالا،تمام حاضرین اورمنتظمین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے