कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جمعیۃ علماء قصبہ کٹھور کی نئی مجلسِ عاملہ کا انتخاب

مولانا آصف صدر، مفتی صہیب جنرل سیکریٹری، قاری محمد ساجد نائب صدر منتخب

میرٹھ :16؍اکتوبر(محبوب الحسن مظفرنگری) جمعیۃ علماء قصبہ کٹھور کی ایک اہم تنظیمی مجلس گزشتہ شب مسجد بدر کٹھور میں بعد نمازِ عشاء منعقد ہوئی۔ مجلس میں باہمی مشاورت اور رائے دہندگان کی رضامندی سے جمعیۃ علماء قصبہ کٹھور کی نئی مجلسِ عاملہ اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کا انتخاب عمل میں آیا۔
مجلس کی نظامت کے فرائض مولانا عبدالغفار صاحب نے انجام دیے، جبکہ تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی سعادت قاری امتیاز صاحب نے حاصل کی۔ مجلس میں خصوصی طور پر حضرت مولانا نبیل احمد کمالپوری، صدر جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ، قاری محمد واصف الواجدی، نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع میرٹھ و کنوینر دینی تعلیمی بورڈ، اور مولانا عبداللہ صاحب، نائب صدر جمعیۃ علماء تحصیل موانہ نے شرکت فرمائی۔
انتخابی کارروائی کے نتیجے میں حضرت مولانا آصف صاحب کو صدر، حضرت مولانا مفتی صہیب صاحب کو جنرل سیکریٹری، قاری محمد ساجد صاحب کو نائب صدر اور قاری عبد الملک صاحب کو خازن منتخب کیا گیا۔
اسی طرح جمعیۃ علماء کے مختلف شعبہ جات کو فعال بنانے کے لیے دینی تعلیمی بورڈ قصبہ کٹھور کے کنوینر کی ذمہ داری مفتی محمد عبداللہ صاحب، اصلاحِ معاشرہ کے کنوینر مفتی اسعد صاحب، جن وکاس کے کنوینر مفتی ندیم صاحب اور سدبھاؤنا منچ کے کنوینر حافظ حسین صاحب کو مقرر کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا نبیل احمد کمالپوری نے جمعیۃ علماء کی تاریخی خدمات اور اکابر کی قربانیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں امت کو جمعیۃ علماء کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے مدارس و مساجد کے کاغذات مکمل اور درست رکھنے پر خصوصی زور دیتے ہوئے ذمہ داران سے اس جانب سنجیدگی کے ساتھ توجہ دینے کی اپیل کی۔
قاری محمد واصف الواجدی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ایک منظم اور ضابطہ بند تنظیم ہے، جو باہمی مشاورت اور طے شدہ اصولوں کے مطابق اپنے کام انجام دیتی ہے۔ اسی تنظیمی نظم کو سامنے رکھتے ہوئے قصبہ کٹھور میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، خازن اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کا انتخاب کیا گیا ہے۔
انہوں نے نومنتخب ذمہ داران اور کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک جسم کی مانند ہیں، اس لیے باہمی اتحاد، اخلاص اور تعاون کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر تمام حضرات مل کر دینی و ملی مقاصد کے لیے کام کریں گے تو ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے گا۔
انہوں نے جمعیۃ علماء ہند کے تحت چلنے والے مختلف شعبہ جات کی طرف بھی شرکاء کی توجہ مبذول کرائی، بالخصوص اصلاحِ معاشرہ، دینی تعلیمی بورڈ، مثالی مسجد اور سدبھاؤنا منچ کے کاموں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مفتی اسجد صاحب نے جمعیۃ علماء کی خدمات اور اکابر کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے تمام ذمہ داران کو اکابر کے نقشِ قدم پر چلنے اور اخلاص و استقامت کے ساتھ دینی و ملی خدمات انجام دینے کی تلقین کی۔
مجلس میں مولانا عبداللہ صاحب، قاری قاسم صاحب، مفتی اسجد صاحب، مولانا حامد صاحب، مولانا عبداللہ صاحب ، مفتی فرحان صاحب، قاری اسماعیل صاحب، حافظ فیاض صاحب، حافظ صابر صاحب، حافظ رومان صاحب، حاجی اکرم صاحب، قاری سبیل صاحب، قاری ذیشان صاحب، قاری عارف صاحب، ماسٹر اکرم صاحب، حافظ جنید صاحب، قاری راشد صاحب، ٹھیکیدار منشاد، قاری اسماعیل صاحب، مفتی عامر صاحب سمیت متعدد علماء، ائمہ مساجد اور مدارس کے ذمہ داران موجود رہے۔
انتخابی عمل پُرامن ماحول اور باہمی مشاورت کے ساتھ مکمل ہوا۔ آخر میں نومنتخب ذمہ داران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی اور مجلس کا اختتام ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے