कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء بورنار میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا یومِ پیدائش جوش و خروش سے منایا گیا

بورنار ( نامہ نگار) 15 اکتوبر: اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام *عبدالمجید سالار اقراء اُردو ہائی اسکول، بورنار* میں میزائل مین آف انڈیا اور سابق صدرِ جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا یومِ پیدائش مختلف تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ میں مطالعے کا شوق پیدا کرنے کے مقصد سے کُتب نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سر کی رہنمائی میں اردو کمیٹی کے صدر جواد انجم اور ان کے معاونین مظہر خان اور صادق احمد باغبان نے پروگرام کی منصوبہ بندی کی۔ کُتب نمائش کا افتتاح ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ نمائش کے انتظامات مظہر خان نے انجام دیے۔ طلبہ نے مختلف موضوعات پر مشتمل کتابوں کا مشاہدہ کیا اور مطالعے کی اہمیت سے واقفیت حاصل کی۔ کُتب نمائش کے علاوہ ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں جماعت ہشتم تا دہم کے طلبہ نے اردو، انگریزی اور مراٹھی زبانوں میں تقاریر پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی، تعلیمی خدمات اور ان کے افکار پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کا آغاز جماعت نہم کے طالب علم جزلان فاروق احمد کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ تقریب کی صدارت ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان نے کی۔ اس موقع پر اسکول کے معلم جواد انجم سر نے ’’مطالعے کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو کتابوں سے دوستی کرنے، روزانہ مطالعے کی عادت اپنانے اور اپنے علم میں اضافہ کرنے کی ترغیب دی۔ پروگرام کی نظامت صادق احمد باغبان نے خوش اسلوبی سے انجام دی۔ صدارتی خطاب میں ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان نے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے مطالعے، علم اور تعلیمی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں ہی پروگرام کو کامیاب بنانے می روشن سر،فیروز سر،امیر سر،عابد سر اور غیر درسی عملے میں عاقب سر،مشتاق بھائی اور شبیر بھی نے بھرپور تعاون کیا۔ آخر میں مظہر خان کے رسمِ شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔ اس طرح کُتب نمائش اور تقریری پروگرام کے ذریعے طلبہ میں مطالعے کا ذوق پیدا کرنے اور ڈاکٹر عبدالکلام کے تعلیمی افکار کو عام کرنے کی ایک بامقصد کوشش کی گئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے