कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء بورنار میں مراٹھی اور ہندی مضامین کی خصوصی رہنمائی

بورنار (نمائندہ): ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۶ء:اقراء ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے زیرِ اہتمام کیا بولو عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول، بورنار میں ایس ایس سی طلبہ کے لیے مراٹھی اور ہندی مضامین کی خصوصی رہنمائی کا اہتمام کیا گیا۔اس رہنمائی سیشن میں اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، جلگاؤں کے معاون مدرس شیخ ہمایوں سر نے طلبہ کی مراٹھی اور ہندی مضامین میں رہنمائی کی۔ انہوں نے طلبہ کو آسان اور عام فہم زبان میں عملی ورک شیٹ کی نوعیت، مختلف سوالات کی اقسام اور انہیں حل کرنے کے درست طریقے سمجھائے۔ اس کے علاوہ زبان و ادب سے متعلق مفید معلومات فراہم کرتے ہوئے طلبہ کے شکوک و شبہات دور کیے۔شیخ ہمایوں سر نے اپنی رہنمائی کے ذریعے طلبہ کو زبان سمجھنے، سوالات کو صحیح طور پر حل کرنے اور جوابات کو درست انداز میں تحریر کرنے کی اہمیت سے واقف کرایا۔ ان کے آسان، سادہ اور طلبہ پر مرکوز اندازِ تدریس سے طلبہ کو مراٹھی اور ہندی مضامین کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی۔ اس طرح کے رہنمائی پروگرام طلبہ میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور امتحانات کی مؤثر تیاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس عارف محمد خان سر نے شیخ ہمایوں سر کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ان کا استقبال کیا اور ان کے تئیں اظہارِ تشکر کیا۔ اس موقع پر شیخ روشن سر اور مراٹھی و ہندی مضامین کے مدرس فیروز خان سر بھی موجود تھے۔طلبہ کی تعلیمی ترقی اور لسانی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے تعلیمی پروگراموں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس رہنمائی سیشن سے طلبہ کو یقیناً فائدہ حاصل ہوگا، ایسا اظہارِ خیال اس موقع پر کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے