कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمدیہ انٹرنیشنل انگلش اسکول ہنگولی میں یومِ طلبہ کے موقع پر کلام ہاؤس کی خصوصی اسمبلی

ہنگولی:16؍اکتوبر(صباء فردوس ) محمدیہ انٹرنیشنل انگلش اسکول، ہنگولی میں 15 اکتوبر کو یومِ طلبہ (World Students’ Day) کے موقع پر کلام ہاؤس کی جانب سے ایک خصوصی اسمبلی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ہندوستان کے ممتاز سائنس داں، سابق صدرِ جمہوریہ اور استادِ ملت ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
اس خصوصی اسمبلی کا مقصد طلبہ میں حصولِ علم کا شوق، سائنسی فکر، بلند عزائم اور قومی خدمت کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔ اس موقع پر طلبہ نے ڈاکٹر عبدالکلام کی حیات و خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے علمی سفر، سائنسی کارناموں اور تعلیمی افکار کو پیش کیا۔ اس کے ذریعے طلبہ کو یہ پیغام دیا گیا کہ مسلسل محنت، خود اعتمادی، علم سے محبت اور بلند مقاصد کے ذریعے زندگی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ڈاکٹر عبدالکلام کی زندگی نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی سے یہ ثابت کیا کہ حالات خواہ کتنے ہی دشوار کیوں نہ ہوں، عزمِ مصمم، جہدِ مسلسل اور علم کی لگن انسان کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچا سکتی ہے۔ اسکول کی جانب سے اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی علمی، تخلیقی اور اخلاقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور ان میں قائدانہ اوصاف پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے