कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ بیت العلوم میں درجاتِ حفظ کے ششماہی امتحانات اختتام پذیر، ممتحنین کا اطمینان کا اظہار

میرٹھ:12؍ اکتوبر (محبوب الحسن مظفرنگری )مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم، گوکل پور کمال پور، میرٹھ میں درجاتِ حفظ کے ششماہی امتحانات بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوگئے۔ امتحانات کے دوران ممتحنین نے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر قاری شاہ رخ الحسینی نے طلبہ کو قیمتی نصیحتوں سے نوازتے ہوئے کہا کہ حفظِ قرآن اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور سعادت ہے۔ اس کی حفاظت کے لیے روزانہ پابندی کے ساتھ تلاوت اور تکرار ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ قرآن کریم کو صرف یاد کرنے پر اکتفا نہ کریں، بلکہ اس کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں بھی نافذ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ اپنے اساتذہ کا احترام کریں، وقت کی قدر کریں اور تعلیم کے حصول میں محنت، اخلاص اور پابندی کو اپنا شعار بنائیں۔ حفظِ قرآن کے ساتھ اچھے اخلاق اور عمدہ کردار اپنانا بھی بے حد ضروری ہے۔امتحانات میں شریک طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ممتحنین نے اطمینان کا اظہار کیا اور طلبہ کو مزید محنت کرنے کی ترغیب دی۔اس موقع پر مدرسے کے اساتذہ، جناب قاری اطہر صاحب، قاری معراج الدین صاحب و ممتحنین حضرات نیز درجاتِ حفظ کے طلبہ شریک رہے۔ امتحانات کے کامیاب انعقاد پر تعلیمی حلقوں میں اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے