कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام پربھنی میں ایک روزہ "حجامہ کیمپ” کا انعقاد؛ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم دے گی خدمات

پربھنی :16؍اکتوبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف):عوام الناس کو سنتِ نبویؐ کے مطابق طریقۂ علاج کے ذریعے صحت مند زندگی کی طرف راغب کرنے کے مقصد سے ‘رحمن فاؤنڈیشن’ (شاخ پربھنی) کی جانب سے ایک عظیم الشان ایک روزہ طبی "حجامہ کیمپ” (Cupping Therapy) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ میں ماہر لیڈیز اور جینٹس ڈاکٹروں کی ٹیمیں اپنی خدمات انجام دیں گی۔ منتظمین کے مطابق یہ طبی کیمپ 18 اکتوبر 2026 (بروز اتوار) کو صبح 10:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک "کامیاب فنکشن ہال، صوبیدار نگر، پربھنی” میں منعقد ہوگا۔ کیمپ میں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے حجامہ کے لیے فی کپ صرف ₹50 کی رعایتی فیس رکھی گئی ہے۔ مریضوں کی راحت اور پردے کے مکمل اہتمام کے لیے مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ خوبصورت اور منظم شعبے بنائے گئے ہیں۔ مردانہ شعبہ میں ڈاکٹر خضر خان (BHMS, CCH)، ڈاکٹر فیضان شیخ، ڈاکٹر سید سمیر، ڈاکٹر اسلم، اور ڈاکٹر محمد سفیان پر مشتمل ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم خدمات پیش کرے گی۔
جبکہ زنانہ شعبہ یعنی لیڈیز کے شعبے میں ڈاکٹر سیدہ مدیحہ، ڈاکٹر ایس کے ارم ثناء ، ڈاکٹر عائشہ صدیقی، ڈاکٹر فوزیہ انجم، ڈاکٹر مسکان شیخ، ڈاکٹر خنساء فردوس، ڈاکٹر نبات فاطمہ، اور ڈاکٹر نکہت انجم پر مشتمل لیڈیز ڈاکٹرس کی ٹیم موجود رہے گی۔ رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی کے تمام ذمہ داران کی جانب سے پربھنی شہر اور اطراف شہریان پربھنی سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس طبی کیمپ میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنی اور اپنے گھر والوں کی بہتر صحت کے لیے اس نبوی طریقےعلاج سے فائدہ اٹھائیں۔
مزید معلومات اور تفصیلا ت کے لیے رابطہ کریں:
📞 7083147496 | 9834499438

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے