कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ ترغیب مطالعہ کے موقع پر طلبہ نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی اور خدمات سے واقفیت حاصل کی

جلگاؤں: 16؍اکتوبر(راست)اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں ہندوستان کے سابق صدر اور عظیم سائنس داں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یومِ پیدائش کے موقع پر یومِ مطالعہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ میں کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا کرنا اور ڈاکٹر کلام کی زندگی اور افکار سے انہیں ترغیب دینا تھا۔
صبح کے سیشن میں ابوذر فیروز قصار نے ڈاکٹر کلام کا روپ اختیار کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔ مختلف جماعتوں کے طلبہ نے ڈاکٹر کلام کی زندگی، سائنسی کارناموں، ملک کی ترقی میں ان کے تعاون اور تعلیم و مطالعہ کی اہمیت پر تقاریر کیں۔ طلبہ نے گیت بھی پیش کیے۔ طلبہ کو پروگرام کے لیے تیار کرنے میں نورجہاں میڈم نے اہم کردار ادا کیا۔
دوپہر کے سیشن میں سپروائزر ذاکر بشیر سر اور افتخار سر نے طلبہ کو ڈاکٹر کلام کی متاثر کن زندگی، ان کی جدوجہد اور ملک کے لیے ان کی خدمات سے واقف کرایا۔ انہوں نے طلبہ کو محنت، لگن اور پختہ عزم کے ساتھ اپنے مقصد کی جانب بڑھنے اور مسلسل کوشش کرتے رہنے کی تلقین کی۔
پروگرام کی کامیابی پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر ریاض شاہ نے منتظمین اور طلبہ کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے طلبہ کو ڈاکٹر کلام کے افکار و نظریات اپنانے، باقاعدگی سے کتابوں کا مطالعہ کرنے اور تعلیم کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے