कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ کے زیراہتمام صوفی بست فیسٹیول کا انعقاد

صوفیاء کرام کی خانقاہیں قومی یکجہتی کا اعلیٰ ترین نمونہ:مولانا مظفرعلی چشتی

حیدرآباد۔14/جنوری (راست) کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ کا ایک مشاورتی اجلاس آج بمقام درگاہ حضرت شیخ جی حالی صاحبؒ میں بصدارت حضرت مولانا صوفی شاہ محمد مظفرعلی چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین و صدر مجلس چشتیہ منعقد ہوا۔ بضمن صوفی بسنت فیسٹول کے انعقاد کے بارے میں تفصیلی غورو خوص کیا گیا جوکہ 23 جنوری بمقام حضرت شیخ جی حالی صاحب اردو شریف عقب پتھرگٹی حیدرآباد میں مقرر ہے۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ جو خواجگان چشت کے ولادت اعراس اور ان کی تعلیمات کو نوجوان نسل تک پہنچانے کے لئے کاربند ہے اس کے علاوہ جشن حضرت امیر خسروؒ اور بسنت کا اہتمام گزشتہ ایک دہا سے زیادہ منعقد کرتی ہے۔ اجلاس میں یہ طئے پایا کہ اس تقریب وبسنت کو غیرمذہب کے ماننے والے اور اکابرین کو مدعو کیا جائے اور حضرت امیرخسروؒ کی ایجاد کردہ بھائی چارہ، حب الوطنی اور گنگاجمنی تہذیب کو نئی نسل تک پہونچائے اور اس کی اہمیت کا پُرزور انداز میں پیش کریں، یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اس پُرآشوب زمانہ میں صوفیاء کرام اولیاء اللہ اور صاحب طریقت و صاحب ولایت بزرگان دین کی خدمات تعلیمات کا تبلیغ و پرچار کرے جو عملاً ایک بھائی چارگی کی مثال دیتا ہے، حضرت امیرخسروؒ نے اس تقریب کو تقریباً ساڑے سات سوسال قبل اپنے پیرومرشد حضرت شیخ المشائخ نظم الدین اولیاء کو خوش کرنے کے لئے اہتمام کیا تھا جو اپنے نوجوان بھانجے کی موت پر کئی ماہ غمگین ورنجیدہ رہتے تھے اور مریدین ومعتقدین سے باالکل الگ اپنے حجرے میں اپنے آپ کو محدود کرلیا تھا گزشتہ ساڑے سات سوسال سے بسنت تقریب کا اہتمام سلطان الہند خواجہ غریب نواز اجمیریؒ وقطب الدین بختیاری کاکی چشتیؒ و حضرت بابا فریدگنج شکرپاک پلٹن (پاکستان) اور درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء نئی دہلی بڑے زور وشور سے اہتمام وعقیدت ہرسال منایا جاتا ہے، اس کے علاوہ حیدرآباد میں قطب شاہی دور میں بڑے تزک و احتشام سے منایا جاتا تھا، اس کے علاوہ عمراے پائیگا کے پاس بھی اس کی مثال ملتی ہے، حیدرآباد دکن میں اس قدیم روایت کو بقرار رکھنے میں کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ کی اہم خدمات رہی ہے، جس میں مختلف مذاہب کے رہنما منسٹرس، سینئر سیل عہدیدار (آئی ایس)(آئی بی ایس) کا مختلف ممالک سفارت کا راور دانشور علماء کرام شرکت فرماتے ہیں۔ اجلاس میں شریک قابل مولانا سید فضل اللہ قادری، مولانا مفتی محمد حسن الدین،مولانا صوفی زبیرچشتی ابوالعلائی، مولانا سید لیاقت حسین رضوی، مولانا سید ندیم اللہ حسینی سجادہ نشین، مولانا صوفی خرم علی چشتی ابوالعلائی، مولانا حافظ سید خلیل احمد ہاشمی، مولانا حافظ محمد راشد ظفرچشتی نقشبندی، مولانا ارشد صوفی چشتی، ڈاکٹر جاوید کمال اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے