कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

NEET میں 530 نمبر حاصل کرنے پر محمد شعیب الرحمن کا شاندار استقبال

ناندیڑ:14؍ستمبر ( راست) ناندیڑ کی مشہور و معروف شخصیت محمد محبوب الرحمن عرف عمران کے فرزند محمد شعیب الرحمن نے نیٹ 2026 میں 530 مارکس حاصل کر کے ناندیڑ اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔اس خوشی کے موقع پر ناندیڑ کے انور گارڈن میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں محمد شعیب الرحمن کی گل پوشی کی گئی۔اس موقع پر خواجہ معین الدین، نصیر احمد، بشیر احمد، سید انور کے ساتھ معراج احمد، افضل احمد، ریان احمد، محمد تنزیل الرحمن اور دیگر احباب موجود تھے۔ سبھی نے شعیب کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح ہو کہ محمد شعیب الرحمن، پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی مرحوم عبد الرشید انجینئر صاحب کے حقیقی بھتیجے اور خواجہ معین الدین صاحب کے نواسے ہیں۔اللہ سے دعا ہے کہ اللہ محمد شعیب کو مزید کامیابی عطا فرمائے اور دین و دنیا میں سرخرو فرمائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے