कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سقوطِ حیدرآباد پر ناندیڑ میں 17 ستمبر کو اہم جلسۂ عام

ناندیڑ: 14؍ستمبر (راست) مسلم نمائندہ کونسل ناندیڑ کے زیرِ اہتمام 17 ستمبر 2026ء کو ’’سقوطِ حیدرآباد (ریاستِ دکن) تاریخ کے آئینے میں‘‘ کے عنوان سے ایک اہم جلسۂ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔ روشن فنکشن ہال، ناندیڑ میں صبح 10:30 بجے سے دوپہر 2 بجے تک منعقد ہونے والے اس اجلاس میں ریاستِ دکن کی تاریخ، علمی و تہذیبی ورثے اور سقوطِ حیدرآباد کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔منتظمین کے مطابق ریاستِ حیدرآباد دکن برصغیر کی تاریخ میں اپنی منفرد سیاسی، علمی، ادبی اور ثقافتی حیثیت رکھتی تھی۔ سقوطِ حیدرآباد کے نتیجے میں اس تاریخی ریاست کا سیاسی وجود ختم ہوا اور دکن کی ایک طویل تہذیبی روایت بھی شدید متاثر ہوئی۔ جلسے کا مقصد اسی تاریخ کو نئی نسل کے سامنے پیش کرنا، ماضی کے اہم واقعات اور ان کے اثرات کو سمجھنا اور تاریخ کے عروج و زوال سے سبق حاصل کرتے ہوئے مستقبل کے لیے بہتر لائحۂ عمل پر غور کرنا ہے۔اس تاریخی و فکری اجلاس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات خصوصی طور پر شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔ ان میں نامور مصنف و مؤرخ ڈاکٹر لنگالا پانڈورنگا ریڈی، سینئر صحافی ڈاکٹر انعام الرحمن غیور اور سینئر صحافی ڈاکٹر خالد مُلّا شامل ہیں، جو سقوطِ حیدرآباد کے تاریخی پس منظر اور اس کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔مسلم نمائندہ کونسل ناندیڑ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تاریخ اور دکن کے تہذیبی ورثے سے دلچسپی رکھنے والے تمام باشعور افراد اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اس اہم جلسۂ عام میں بھرپور شرکت کریں اور مقررین کے علمی و فکری خیالات سے استفادہ کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے