कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بیلدار سماج سیوا منڈل کی جانب سے ایم ایل سی سعید خان کو مطالبات کا میمورنڈم پیش

سیلو :14؍ستمبر(ابرار بیگ)مسلم بیلدار سماج دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے زمرے میں شامل ہونے کے باوجود، انتظامیہ کی پیچیدہ شرائط اور حکام کی بے حسی کے باعث بیلدار برادری کے اکثریت کو ذات کا سرٹیفکیٹ اور کاسٹ ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس اہم مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے ‘بیلدار سماج سیوا منڈل’ کی جانب سے قانون ساز کونسل کے رکن سعید خان کو ایک تفصیلی مطالبات کا میمورنڈم پیش کیا گیا ۔ پورے مہاراشٹر میں محض 1 فیصد بیلدار برادری کو ہی کاسٹ ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ مل سکا ہے، جبکہ باقی 99 فیصد افراد اس سے محروم ہیں۔ ذات کا سرٹیفکیٹ موجود ہونے کے باوجود کاسٹ ویری فکیشن کمیٹی کی جانب سے تعلیمی اور سرکاری اسکیموں کے فوائد کے لیے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ایک سنسنی خیز انکشاف یہ بھی کیا گیا ہے کہ کاسٹ ویریفکیشن کمیٹی کے ذریعے کچھ مخصوص تنظیموں کے عہدیداروں سے ملنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، جو براہ راست رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ چونکہ بیلدار سماج ایک محنت کش اور مزدور طبقہ ہے، اس لیے پیسے نہ دے پانے کی وجہ سے شہریوں کو ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ کی عدم دستیابی کے باعث سرکاری اسکیموں اور ملازمت کے مواقع سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔بیلدار سماج سیوا منڈل کے پربھنی ضلعی صدر شیخ کلیم شیخ رحیم، شیخ عبد العزیز، شیخ ظہیر، شیخ عرفان سیٹھ، شیخ حکیم، سید سلیم اور کونسلر ساجد بیلدار کی قیادت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کاسٹ ویریفکیشن کمیٹی اور ڈویژنل حکام کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں اور مسلم بیلدار سماج کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے