कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ مدینۃ العلوم نسواں میں سیرت النبی ﷺ کے موقع پر مختلف پروگرام

ناندیڑ:14 ستمبر(راست): مدرسہ تحتانیہ مدینۃ العلوم نسواں، منڈھائی ناندیڑ میں بروز ہفتہ 12 ستمبر 2026 کو سیرت النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر طلبہ و طالبات کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر تلاوتِ قرآنِ پاک، حمد، نعتیہ مقابلہ اور سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تقاریر سمیت مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔پروگرام میں مدرسہ کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ پروگرام کی تیاری کے لیے مدرسہ کی معلمات نے بڑی محنت، لگن اور دلچسپی کے ساتھ طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی۔اس موقع پر صدرِ معلمہ فاطمہ جمیل غلام حیدر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کے پروگراموں کے انعقاد سے طالبات میں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ سے محبت اور عقیدت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیرتِ نبوی ﷺ کے بارے میں ان کے علم و معلومات میں بھی اضافہ ہوا اور پڑھنے اور پڑھانے کے شوق و لگن کو مزید تقویت ملی ہے۔پروگرام کے دوران اسکول کے گراؤنڈ میں نفع بخش بارش کے لیے بھی دعا کی گئی۔ صدرِ معلمہ فاطمہ جمیل صاحبہ نے ننھی طالبات کے ہمراہ اللہ تعالیٰ کے حضور بارانِ رحمت کے لیے دعا کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے