कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو میں عروج لالا متر منڈل کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ میں ‘ایس آر کے گروپ’ نے پہلی پوزیشن حاصل کی

سیلو :14؍ستمبر(ابرار بیگ)سیلو شہر میں پہلی مرتبہ ‘عروج لالا متر منڈل’ کی جانب سے 13 ستمبر بروز اتوار کو ہفتہ واری بازار کے علاقے میں ایک شاندار والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل چھ ٹیموں نے حصہ لیا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔سخت مقابلے کے بعد ‘ایس آر کے (SRK) گروپ’ نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ‘سمی واریرس’ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر منعقدہ تقسیمِ اسناد و انعامات کی تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی پٹھان علی شیر خان صاحب، سابق کونسلر پٹھان عروج علی خان لالا، سیلو میونسپل کونسل کے نائب صدر سائ راج بھیا بوراڈے، معراج لالا، کونسلر رحمت لالا، سیلو پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر شیخ شاکر، عتیق قریشی، شیخ حکیم اور قمر چاؤس کے ہاتھوں فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا۔
پہلا انعام: ایس آر کے گروپ کو 11,111 روپے نقد اور ٹرافی۔
دوسرا انعام: سمی واریرس کو 5,555 روپے نقد اور ٹرافی۔
اس ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کی ذمہ داری روشن لالا اور صغیر فاروقی نے بحسن و خوبی نبھائی۔اس موقع پر منتظم روشن لالا نے ٹورنامنٹ کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کی نوجوان نسل موبائل فون کے بے جا استعمال کی وجہ سے اپنی تعلیم، صحت اور اخلاقی قدروں سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ نوجوانوں کو موبائل کی اس لَت سے باہر نکالنے اور کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ہی اس والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے