कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

‘سادن کعبہ’ بیت اللہ کے مرکزی کلید بردار ڈاکٹر صالح آل شیبی انتقال کر گئے

مکہ مکرمہ:22؍جون:مکہ مکرمہ میں بیت اللہ "خانہ کعبہ” کے مرکزی کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین آل شیبی کا گزشتہ شب مکہ میں انتقال ہو گیا۔ ان کی نمازہ جنازہ ہفتے کے روز فجر کی نماز کے بعد ادا کر دی گئی۔صالح آل شیبی فتح مکہ کے بعد سے 77 ویں جبکہ قصی بن کلاب کے دور سے بیت اللہ کے 109 ویں کلید بردار تھے۔ یہ شیبہ بن عثمان بن ابی طلحہ کی نسل میں سے ہیں جنہیں پیغمبر خدا ﷺ نے کہا تھا کہ "اے طلحہ کی آل کعبے کی چابی ہمیشہ تمھارے پاس رہے گی اور کسی ظالم کے علاوہ تم سے کوئی یہ نہیں لے سکے گا۔”
زندگی کا احوال
صالح آل شیبی 1366 ہجری کو مکہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان صدیوں سے بیت اللہ کی چابی کا رکھوالا ہے۔ انہوں نے ام القرہ یونیورسٹی سے اسلامک سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔انہوں نے کئی سال یونیورسٹی میں بطور مدرس فرائض انجام دیئے جس کے بعد 1980 میں انہیں ان کے تایا شیخ عبدالقادر آل شیبی کی جگہ بیت اللہ کے مرکزی کلید بردار کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی۔
ان کی چیدہ کامیابیاں
مسجد حرام میں بیت اللہ کے مرکزی کلید بردار کے طور پر سرگرمیوں کی ادائی کے دوران صالح آل شیبی نے کعبہ کی حفاظت اور صفائی کے امور تن دہی سے انجام دیے۔انہوں نے بذات خود 100 سے زائد بار کعبہ کی صفائی اور دھلائی میں حصہ لیا۔اس کے علاوہ انہوں نے تدریس کے میدان میں اسلامی موضوعات پر کئی کتب اور ریسرچ آرٹیکل بھی لکھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے