कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں 112 شہدا کی سب سے بڑا اجتماعی نماز جنازہ

غزہ:4؍اگست:غزہ شہر میں آج بروز منگل دو خاندانوں کے 112 شہدا کے جسدِ خاکی کو ایک غیر معمولی اجتماعی جنازے میں سپردِ خاک کر دیا گیا، جن کی باقیات کو شہر کے جنوب میں واقع محلہ الصبرہ میں نسل کشی کی جنگ کے دوران قابض اسرائیلی فوج کے بمباری سے تباہ ہونے والے ان کے گھروں کے ملبے تلے سے نکالا گیا تھا۔اپنے حجم اور متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے یہ جنازہ اس ایک بڑے قتل عام کی زندہ دستاویز تھا جس نے نسل کشی کے دوران فلسطینی خاندانوں کو نشانہ بنایا تھا۔شہر کا ایک کھلا میدان درجنوں شہدا کے جسدِ خاکی سے بھر گیا جنہیں سفید کفنوں اور فلسطینی پرچم میں لپیٹ رکھا تھا اور ایک بوجھل منظر میں قطار اندر قطار رکھے گئے تھے جبکہ عوام ان پیاروں کو الوداع کہنے کے لیے امڈ آئے جنہیں مہینوں تک تدفن کے حق سے محروم رکھا گیا تھا۔کمپلیکس کے درمیان رونے کی آوازیں، تکبیروں اور دعاں کے نعرے گونج اٹھے جبکہ خاندان اپنے ان بیٹوں اور رشتہ داروں کے تابوتوں کے سامنے کھڑے تھے جو سنہ 2023 کے آخر سے ملبے تلے دبے ہوئے تھے۔یہ اجتماعی جنازہ شہری دفاع اور ریسکیو ٹیموں کی طرف سے پیچیدہ میدانی حالات اور آلات کی شدید قلت کے باوجود کئی دنوں تک جاری رہنے والی تلاش کے بعد شہدا کے جسدِ خاکی نکالنے میں کامیاب ہونے کے بعد عمل میں آئی۔شہری دفاع نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ الصبرہ کے علاقے میں ایک رہائشی مربعے میں تلاش کا کام 136 گھنٹے کے مسلسل کام کے بعد ختم ہو گیا ہے جس کے دوران ٹیمیں شہدا کی باقیات نکالنے میں کامیاب رہیں۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ متاثرین میں 40 بچے، 38 خواتین اور 7 معذور افراد شامل ہیں، جو متاثرین کی سویلین نوعیت کو ظاہر کرتے ہیں اور اس بات کو تقویت دیتے ہیں کہ جو کچھ ہوا وہ ایک وسیع پیمانے پر کیا جانے والا قتل عام تھا جس نے گھروں کے اندر پورے کے پورے خاندانوں کو نشانہ بنایا۔اس قتل عام کی تفصیلات تیئیس نومبر سنہ 2023 کی ہیں جب قابض اسرائیلی فوج نے پہلی انسانی جنگ بندی کے آغاز سے چند گھنٹے قبل الصبرہ کے علاقے میں الحساینہ اور ابو شریعہ خاندانوں کے گھروں پر مشتمل ایک رہائشی کمپانڈ پر بمباری کی تھی، جس کے نتیجے میں درجنوں سویلین شہری شہید ہو گئے تھے اور انہیں ملبے تلے دفن کر دیا گیا تھا۔مسلسل علاقے کے خطرناک ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کے نہ پہنچ سکنے کے باعث لاشیں مہینوں تک ملبے تلے پڑی رہیں۔ حال ہی میں رسائی ممکن ہونے کے بعد لاشیں نکالنے کا یہ عمل متاثرین کو باہر نکالنے اور انہیں سپرد خاک کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے