कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نیند کی حفظان صحت (Sleep hygiene) اور ذہنی صحت (Mental health) کا تعلق

تحریر:ثناء وقار (سائیکالوجسٹ)
ساکن : نواب پورہ اورنگ آباد (مہاراشٹر)

یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے
نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو
نیند کی حفظان صحت (اچھی نیند کی عادت) Sleep Hygiene : اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کے ہر پہلو کی رہنمائی کرتا ہے۔ صحت مند جسم اور پُرسکون ذہن کے لئے (Sleep Hyegiene) اچھی نیند انتہائی ضروری ہے ۔ جدید سائنسی اصولوں سے صدیوں پہلے اسلام نے ہمیں سونے کے ایسے طریقے بتائے جو جسمانی صحت اور روحانی سکون دونوں کے ضامن ہیں۔ اسلام انسان کی جسمانی، روحانی اور ذہنی صحت کو متوازن رکھنے پر زور دیتا ہے۔
اسلام میں نیند کے آداب اور سلیپ ہائجن : اسلامی تعلیمات کے مطابق رات کو جلدی سونا اور صبح جلدی اٹھنا ایک بہترین معمول ہے۔ جس کی جدید سائنس بھی تائید کرتی ہے۔ عشاء کے بعد جلد سونا : نبی کریمؐ عشاء کی نماز سے پہلے سونے اور اس کے بعد بغیر کسی ضرورت کے (فضول) گفتگو کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔ یہ رات کو وقت پر سونے کا بہترین اصول ہے۔
وضو کر کے سونا : سونے سے پہلے وضو کرنا ایک اہم سنت ہے۔ وضو انسان کے جسم کو (Relax) پُرسکون، منفی توانائی کو دور کرتا ہے۔ بستر کو صاف کرنا ، دائیں کروٹ پر سونا، آپؐ (Right side) دائیں کروٹ ،ہاتھ رخسار کے نیچے رکھ کر سوتے تھے۔ جدید سائنس کے مطابق یہ پوزیشن دل اور نظام ہضم کے لئے بہترین ہے اور اس سے سکون کی نیند آتی ہے۔
طئے شدہ وقت کی پابندی : روزانہ سونے اور جاگنے کا ایک وقت مقرر کریں۔ الیکٹرانک آلات سے دوری : سونے سے کم از کم ۳۰ منٹ یا ایک گھنٹہ پہلے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ٹی وی کا استعمال بالکل بند کردیں کیونکہ ان کی نیلی روشنی (Blue light) دماغ کو بیدار رکھتی ہے۔
کیفین اور بھاری غذا سے پرہیز : سونے سے ۴ گھنٹے قبل چائے ، کافی ، کولڈڈرنکس یا تمباکو نوشی سے گریز کریں، اسی طرح رات کے وقت بہت زیادہ مرچ مصالحے والا کھانا کھانے سے بھی نیند متاثر ہوتی ہے۔
ذہن کو پُرسکون کرنا (Winding down) : سونے سے پہلے ہلکی ورزش ، گہرے سانس لینے کی مشقیں یا کتاب پڑھنا، جسم کو یہ پیغام دیتا ہے کہ اب آرام کرنے کا وقت ہوگیا۔
ذہنی صحت اور نیند کا تعلق (Mental Health & sleep connection) : اچھی نیند اور ذہنی صحت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ جب نیند متاثر ہوتی ہے تو ذہنی صحت خراب ہونے لگتی ہے اور جب ذہنی دباؤ ہوتو نیند غائب ہوجاتی ہے۔ جسے Insomnia(بے خوابی) کہتے ہیں۔
جذباتی توازن (Emotional stability) : اسلام کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق گہری اور پُرسکون نیند لینے سے دماغ کے وہ حصے متوازن رہتے ہیں اور جذبات جو (Mood)کو کنٹرول کرتے ہیں۔
بے چینی اور ڈپریشن میں کمی (Decreased anxiety & Depression) :عشاء کے بعد پرسکون نیند لینے سے اور صبح سحرخیزی (جلدی اٹھنے) سے جسم میں کورٹیسول (Cortisol) اسٹریس ہارمون کی سطح کم ہوتی ہے جس سے ڈپریشن اور anxietyکا خطرہ ٹل جاتا ہے۔
دماغ کی صفائی : سائنسی تحقیق کے مطابق نیند کے دوران دماغ اپنے اندر موجود زہریلے مادوں کو صاف کرتا ہے۔ اسلام میں نیند کو اللہ کی ایک بڑی نشانی اور راحت کا ذریعہ قرار دیا گیا۔ (سورۃ الانبیائ۔۹)
روحانی علاج اور ذہنی سکون (Spiritual peace before sleep) : سونے سے پہلے کے اذکار ذہنی تناؤ کو ختم کرنے کا بہترین تھراپی (Therapy) ہیں۔
سونے کی دعا : اَللّٰھُمَّ بِاسمِکَ اَمْوت وَاَحیٰی پڑھنا اِس بات کا اعتراف ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، جس سے موت کا خوف اور بے چینی دور ہوتی ہے۔
تینوں قل اور آیت الکرسی : سونے سے پہلے آیت الکرسی اور آخری تین سورتیں (اخلاص ، فلق اور سورہ ناس) پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کر پورے جسم پر پھیرنا۔ وسوسوں ، برے خوابوں اور خوف سے نجات دلاتا ہے۔ یہ عمل (Subconscious mind) لاشعور کو امن اور تحفظ کا احساس دیتا ہے۔
ذہنی بوجھ ہلکا کرنا (توبہ اور معافی) : اسلامی اخلاقیات کے مطابق سونے سے پہلے دل کو لوگوں کے بغض ، کینہ اور حسد سے پاک کر کے سونا چاہئے ، سب کو معاف کر کے اور اللہ سے استغفار کر کے سونے سے انسان شدید ذہنی بوجھ اور پچھتاوے (Guilt) سے آزاد ہوکر سوتا ہے۔ (Sleep Hygience) اچھی نیند کی صحت سے مراد وہ بہترین اور صحت مند عادات ہیں جو انسان کو گہری پُرسکون اور بھرپور نیند حاصل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اچھی نیند نہ صرف جسمانی تھکاوٹ کو دور کرتی ہے بلکہ دماغی صلاحیتوں، یادداشت اور قوتِ مدافعت کو بھی مضبوط بناتی ہے۔ تین بنیادی حصوں پر مشتمل زندگی میں ایک بالغ انسان کو اوسطاً ۷ سے ۸ گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ اچھی نیند کوئی عیش و آرام کی چیز نہیں بلکہ بہترین صحت کی بنیاد ہے۔ اگر ہم اپنی روزمرہ کی عادات میں تبدیلی لے آئیں اور (Sleep Hygiene) کے اصولوں پر عمل کریں، تو ہم بے خوابی (Insomnia)جیسی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اور چاق و چوبند اور توانا زندگی گزار سکتے ہیں۔
اسلام میں نیند کی صحت کے اصول ذہنی صحت (Sleep Hygiene) اور (Mental Health)کا آپس میں گہرا اور خوبصورت تعلق ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق نیند صرف تھکاوٹ اتارنے کا ذریعہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے جب کوئی مسلمان اسلامی اصولوں کے مطابق سوتا ہے تو اِسے نہ صرف بہترین جسمانی صحت ملتی ہے بلکہ اس کا سونا بھی عبادت میں شمار ہوتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے