कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریاستی سطح کے تقریری مقابلے میں الرضوان انگلش اسکول کی طالبہ زہرین فاطمہ نے حاصل کیا پہلا انعام

ناندیڑ: 5؍اکتوبر ( راست) الرضوان انگلش اسکول کی ہونہار طالبہ زہرین فاطمہ عبد الظہورنے ریاستی سطح کے Elocution Competition میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلا انعام (First Prize) حاصل کیا ہے۔ یہ مقابلہ سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی، ناندیڑ کی جانب سے سوامی رامانند تیرتھ کی 100ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔ریاستی سطح پر منعقدہ اس تقریری مقابلے میں زہرین فاطمہ نے اپنی بہترین تقریری صلاحیت، پُراعتماد اندازِ گفتگو اور مؤثر اظہارِ خیال کے ذریعے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ زہرین فاطمہ کی اس کامیابی پر الرضوان انگلش اسکول کے اساتذہ، انتظامیہ، طلبہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر الرضوان انگلش اسکول و جونیئر کالج کے ڈائریکٹر عبدالرشید سر نے طالبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف زہرین فاطمہ بلکہ پورے الرضوان فیملی کے لیے باعثِ مسرت و اعزاز ہے۔اس موقع پر اسکول کی جانب سے زہرین فاطمہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے، محنت اور اعتماد کے ساتھ کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتی رہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے