कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد ہائی اسکول حمایت نگر کی کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت

اردھا پور:4؍اکتوبر (شیخ زبیر ) حمایت نگر گٹ شکشن ادھیکاری دفتر، حمایت نگر کی جانب سے ضلع پریشد ہائی اسکول، حمایت نگر میں منعقدہ تعلقہ سطحی اسکولی میدان کھیل مقابلوں میں ضلع پریشد ہائی اسکول، حمایت نگر کی کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ ٹیم کی اس نمایاں کامیابی پر اسکول کی جانب سے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔تعلقہ سطحی کھیل مقابلوں کا افتتاح قابلِ احترام پولیس انسپکٹر حمایت نگر جناب لکشمن راؤ جی کیندرے صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ پروگرام کی صدارت شکشن وستار ادھیکاری جناب ارون پاٹیل سر نے کی۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر ضلع پریشد ہائی اسکول حمایت نگر کے ہیڈ ماسٹر بھارتی سر، سینئر ٹیچر جناب حدگاؤں کر سر، اسکولی انتظامی کمیٹی کے صدر جناب نعیم بھائی، معزز شہری جناب اسد مولانا، کھیل آرگنائزر جناب شنیواڈ سر، اسسٹنٹ ٹیچرز جناب ادمنکر سر و جناب موجلگے کر سر، کھیل معاون جناب پوار سر و جناب لکڑے سر اور تعلقہ کے اساتذہ و معززین موجود تھے۔مقابلوں کے دوران کبڈی کے میچ بھی نہایت دلچسپ اور کانٹے دار ہوئے۔ کھیل مقابلوں کو کامیابی سے منعقد کرنے کے لیے اسکول کے جونیئر اسسٹنٹ جناب مانے سر، چپراسی منٹھالکر بائی اور اردو شعبہ کے جناب سلیم سر، جناب جاوید سر، جناب ظہیر سر، شمی م میڈم، محمدی میڈم، مسیرہ میڈم، غوثیہ میڈم، مراٹھی میڈیم کی جگلے میڈم و دیشمکھ میڈم نے قیمتی تعاون کیا۔ اسی طرح ہماری ہنر مند ساتھی کادمبری میڈم نے بھی انتھک محنت کر کے قیمتی تعاون کیا۔اسی طرح قابلِ احترام کھیل رابطہ کار و ڈائریکٹر جناب منیشور سر نے بھی مقابلوں کو کامیاب بنانے کے لیے بہترین تعاون کیا۔ضلع پریشد ہائی اسکول حمایت نگر کی کرکٹ ٹیم کی اس شاندار جیت سے اسکول کے تاج میں ایک اور سنہرا پر لگ گیا ہے اور اسکول کی عزت و وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے