कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دو دھنا ڈیم میں صرف 19 فیصد پانی باقی، شہریوں سے پانی کفایت شعاری سے استعمال کرنے کی اپیل

سیلو :5؍اکتوبر(ابرار بیگ)سیلو شہر کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے ‘ دو دھنا’ واٹر پروجیکٹ میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے، جس کے باعث آنے والے دنوں میں شدید پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ فی الوقت ڈیم میں صرف 19 فیصد مفید پانی کا ذخیرہ باقی ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے صدر بلدیہ ملند ساونت اور چیف آفیسر مہیش گائیکواڑ نے میونسپل انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے پانی کے محتاط اور کفایت شعاری سے استعمال کی اپیل کی ہے۔امسال کم بارش کی وجہ سے دو دھنا ڈیم میں حسبِ توقع پانی کا ذخیرہ نہیں ہو سکا۔ اگلے مان سون کی آمد میں ابھی تقریباً دس ماہ کا طویل عرصہ باقی ہے، اس لیے دستیاب پانی کی منظم منصوبہ بندی انتہائی ضروری ہے۔ اس کے پیش نظر بلدیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پانی کو ضائع نہ کریں اور صرف ضرورت کے مطابق ہی استعمال کریں۔انتظامیہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خانگی استعمال میں پانی کا ضیاع روکیں، نل کھلا نہ چھوڑیں، لیک ہونے والے نل اور پائپ لائنوں کی فوری مرمت کروائیں اور گاڑی، صحن یا سڑکیں دھونے کے لیے پینے کے پانی کا بلا ضرورت استعمال کرنے سے گریز کریں۔اس موقع پر سیلو بلدیہ کے حکام نے کہا کہ "دو دھنا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ محدود ہے اور اگلے مان سون تک اس دستیاب پانی کو بچا کر استعمال کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔”

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے