कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر خان خرم زبیر کو نباتیات (بوٹنی) میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

راجیو گاندھی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کی 35 لاکھ روپے کی فیلّوشپ، تین بین الاقوامی تحقیقی مقالے بھی شائع

اردھاپور:4؍اکتوبر ( راست) اردھاپور کے لیے یہ امر باعثِ مسرت و افتخار ہے کہ شہر کے باصلاحیت فرزند ڈاکٹر خان خرم زبیر نے نباتیات (Botany) کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے علمی و تحقیقی میدان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی، ناندیڑ (SRTMU) کی جانب سے انہیں 21 ستمبر 2026 کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔ڈاکٹر خان خرم زبیر کے اس علمی و تحقیقی سفر میں ڈاکٹر بی۔ ایس۔ سُراوَسے، ڈائریکٹر، اسکول آف لائف سائنسز و سربراہ شعبۂ نباتیات، ایس آر ٹی ایم یونیورسٹی، ناندیڑ نے بحیثیت ریسرچ گائیڈ اہم علمی رہنمائی فراہم کی، جبکہ ڈاکٹر امواداس کدم، سربراہ شعبۂ نباتیات، ڈی ایس ایم کالج، پربھنی نے بحیثیت کو-گائیڈ تحقیقی مراحل میں بھرپور تعاون اور رہنمائی کی۔
35 لاکھ روپے کی فیلّوشپ اور بین الاقوامی تحقیقی مقالے:
ڈاکٹر خان خرم زبیر کی تحقیقی صلاحیتوں کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پی ایچ ڈی کے دوران انہیں راجیو گاندھی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن، ممبئی، حکومتِ مہاراشٹر کی جانب سے تقریباً 35 لاکھ روپے کی فیلّوشپ حاصل ہوئی۔ اس فیلّوشپ نے نہ صرف ان کے تحقیقی سفر کو تقویت بخشی بلکہ انہیں جدید علمی و تحقیقی امکانات سے استفادہ کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔اسی دوران ان کے تین بین الاقوامی تحقیقی مقالے بھی شائع ہوئے، جو نباتیات کے میدان میں ان کی تحقیقی دلچسپی، علمی کاوش اور تحقیق سے گہری وابستگی کے عکاس ہیں۔ڈاکٹر خان خرم زبیر اس وقت ممبئی میں بطور استاد اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تدریس کے ساتھ ساتھ وہ علمی و تحقیقی سرگرمیوں سے بھی وابستہ ہیں۔ ان کی یہ کامیابی محض ایک تعلیمی سند کا حصول نہیں بلکہ مسلسل محنت، علمی شوق، تحقیقی جستجو اور عزمِ مسلسل کا نتیجہ ہے۔
سید فنکشن ہال میں شاندار گل پوشی:
ڈاکٹر خان خرم زبیر کی اس اہم علمی کامیابی کی خوشی میں سید فنکشن ہال، اردھاپور میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں مختلف تعلیمی اداروں، سماجی تنظیموں، اساتذہ، معززینِ شہر، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے ان کی شاندار گل پوشی کی اور دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر اقبال اسکول اردھاپور کے اساتذہ، زیڈ پی پرائمری اسکول نیو آبادی اردھاپور، جماعتِ اسلامی اردھاپور، راحت بینک اردھاپور اور اسٹڈی اسمارٹ کوچنگ کلاسز اردھاپور کی جانب سے بھی ڈاکٹر خان خرم زبیر کی گل پوشی کی گئی اور ان کی علمی کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔تقریب میں ڈاکٹر معراج، ڈاکٹر منہاج، ڈاکٹر ریحانہ بیگ، ڈاکٹر امول، ڈاکٹر نتین، ڈاکٹر رؤف، ڈاکٹر رحمان، ڈاکٹر عتیق، ڈاکٹر ذاکر انعام دار، ڈاکٹر رضوان، شاہنواز خان پربھنی ، آحمدی خان میڈیم پربھنی، ارشد،سر دیوکر سر، ارچنا میڈم، ورشالی میڈم، سندیپ سر (ممبی) اجمیری خاں (خاں میڈم)، مصور خطیب، نگر سیوک غازی قاضی، نگر سیوک مقتدر خاں، خواجہ معین الدین، عبدالغفار خاں، تحسین فاطمہ خاں، افتخار خاں، صادق خاں، فیروز خاں، جاوید چودھری، امیرِ مقامی جماعتِ اسلامی اردھاپور سمیت دیگر معززین نے شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر خان خرم زبیر کو مبارکباد پیش کی۔شرکائے تقریب نے ڈاکٹر خان خرم زبیر کی پی ایچ ڈی کی کامیابی کو ان کی محنتِ شاقہ، علمی لگن، تحقیقی ذوق اور مسلسل جدوجہد کا ثمر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علمی میدان میں حاصل کی گئی ایسی کامیابیاں نہ صرف فرد اور خاندان کے لیے باعثِ فخر ہوتی ہیں بلکہ معاشرے کے نوجوانوں میں تعلیم، تحقیق اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی بیدار کرتی ہیں۔تقریب کے شرکاء نے ڈاکٹر خان خرم زبیر کے لیے مستقبل میں مزید علمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ کامیابیوں کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سید فنکشن ہال، اردھاپور میں منعقدہ یہ پُروقار تقریب ڈاکٹر خان خرم زبیر کی علمی کامیابی کے جشن کے ساتھ ساتھ علم و تحقیق سے وابستگی کے عزم کو تازہ کرنے والا ایک یادگار موقع ثابت ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے