कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسۂ تحتانیہ ذکور مدینۃ العلوم میںجشنِ آزادی کی پُرجوش تقریب

ناندیڑ:16؍اگست ( راست) مجلسِ انتظامیہ مدینۃ العلوم کے زیرِ انتظام چلنے والے شہرِ ناندیڑ کے نامور تعلیمی ادارے مدرسۂ تحتانیہ ذکور مدینۃ العلوم لال باڑہ اور اس کی تینوں برانچز میں وطنِ عزیز کا 80 واں جشنِ آزادی ہمیشہ کی طرح نہایت جوش و خروش کے ماحول میں منایا گیا۔ مدرسۂ ہٰذا میں منعقد کیا جانے والا ہر پروگرام طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے اساتذہ کی بہترین کاوشوں کا نمونہ تھا۔ اسکول کے ننھے طلبہ و طالبات نے پُرجوش انداز میں حب الوطنی سے متعلق تقاریر پیش کیں، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے پروگرام میں ان کے اعتماد، صلاحیت اور قومی جذبے کی خوبصورت عکاسی نظر آئی۔ تقاریر، قومی ترانے، مختلف کھیل، کھری کمائی (جس میں انواع و اقسام کی چیزیں شامل تھیں) میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی صدر معلمہ محترمہ فہیم خاتون صاحبہ کے ذریعے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی ستائش و اعزاز کیا گیا۔ ان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لیے حوصلہ دیا گیا۔ انہوں نے اسکول کے طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں اور اساتذہ کی محنت کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی ہمہ جہت ترقی پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ کو محنت، مستقل مزاجی اور بلند عزائم کے ساتھ آگے بڑھنے کی نصیحت کی۔ اس موقع پر ادارے کی مرکزی عمارت لال باڑہ و دیگر برانچز پر طلبہ و طالبات کے ساتھ سرپرست صاحبان بھی موجود تھے۔ سبھی اساتذہ کی کاوشیں قابلِ ستائش اور مبارکباد کی مستحق ہیں۔ اللہ ان کے جوش و جذبے کو مزید نکھارے اور جزائے خیر عطا فرمائے، آمین یا رب العالمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے