कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ آزادی کے موقع پر علم، ادب اور حب الوطنی کا خوبصورت سنگم، ’’المؤید‘‘ تعلیمی جریدے کا اجراء

پربھنی:16؍اگست ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ انصرام مؤیدُ المسلمین پرائمری اسکول میں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب میں صدرِ مدرس محمد خالد عبدالحفیظ صاحب کے دستِ مبارک سے قومی پرچم لہرایا گیا، جس کے بعد طلبہ و اساتذہ نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور حب الوطنی کے جذبات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی طلبہ کی علمی، ادبی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ’’المؤید‘‘ سہ ماہی تعلیمی جریدے کا رسمِ اجراء عمل میں آیا۔اس اہم تعلیمی و ادبی کاوش کو دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر جناب افضل پاڈیلا صاحب، سیکریٹری جناب خمیسہ غلام محمد صاحب اور چیئرمین جناب موسیٰ یوسف ناگانی صاحب کی خصوصی رہنمائی، توجہ اور بھرپور تعاون حاصل رہا۔ جریدے میں طلبہ کے مختلف علمی و ادبی مضامین، تخلیقات، تحریری کاوشوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو شامل کیا گیا ہے، جس کا مقصد طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر صدرِ مدرس محمد خالد عبدالحفیظ صاحب نے کہا کہ ’’المؤید‘‘ طلبہ کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے، جو ان میں مطالعہ، تحریر اور تخلیقی فکر کا ذوق پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔ اسکول انتظامیہ کی یہ قابلِ تحسین کاوش طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں تعلیمی و ادبی سرگرمیوں سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انتظامیہ کے مطابق ’’المؤید‘‘ تعلیمی جریدہ طلبہ کی صلاحیتوں کو منظرِ عام پر لانے، انہیں اپنی تخلیقات پیش کرنے اور تعلیمی ترقی کے ساتھ شخصیت سازی کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ’’المؤید‘‘ اسی فکر اور مقصد کی ایک خوبصورت عملی تصویر ہے۔یومِ آزادی کی اس باوقار تقریب میں اسکول کے اساتذہ، طلبہ اور سرپرست حضرات نے شرکت کی۔ پرچم کشائی اور ’’المؤید‘‘ جریدے کے رسمِ اجراء کے ذریعے وطن سے محبت، علم دوستی، ادبی ذوق اور طلبہ کی صلاحیتوں کے فروغ کا خوبصورت پیغام دیا گیا۔جراء کے ذریعے وطن سے محبت، علم دوستی، ادبی ذوق اور طلبہ کی صلاحیتوں کے فروغ کا خوبصورت پیغام دیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے