कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ آزادی کے موقع حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں پرچم کشائی اور ’الموید تعلیمی جریدہ‘ کے پہلے شمارے کا شاندار اجرا

پربھنی :16؍اگست (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام چلنے والے ادارے حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول میں یومِ آزادی کے موقع پر حب الوطنی اور جوش و خروش سے بھرپور پرچم کشائی کا انعقاد عمل میں آیا، مدرسۂ ہٰذا کے صدر مدرس جناب محمد اشتیاق سر کے دستِ مبارک سے پُرجوش انداز میں پرچم کشائی کی گئی۔ پرچم کشائی کے موقع پر قومی جذبے سے سرشار طلبہ و طالبات، تدریسی عملہ اور سرپرست حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی۔پرچم کشائی کے بعد اسکول کی سالانہ منصوبہ بندی کے تحت ایک اہم اور منفرد تعلیمی پیش رفت کے طور پر ’الموید تعلیمی جریدہ‘ کے پہلے شمارے کی رونمائی اور اجرا صدر مدرس محمد اشتیاق سر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ یہ جریدہ باقاعدہ طباعتی شکل میں پیپر پر شائع کیا گیا ہے، جس میں تعلیمی، تربیتی اور اصلاحی موضوعات پر اساتذہ، طلبہ اور سوسائٹی کے ذمہ داران کے مضامین کو شامل کیا گیا ہے۔اس موقع پر الموید تعلیمی جریدہ کے ذمہ دار سید محمود سر، شفٹ انچارج خالد عبدالکریم سر، عبداللہ انصاری سر سمیت تمام تدریسی عملہ، طلبہ و طالبات اور سرپرست حضرات بھرپور تعداد میں موجود رہے۔’الموید تعلیمی جریدہ‘ کے sponsor سوسائٹی کے صدر عالی جناب افضل سیٹھ پاڈیلا صاحب ، سیکریٹری عالی جناب الحاج غلام محمد مٹھو صاحب اور مویدالمسلمین ہائی اسکول کے چیئرمین عالی جناب موسیٰ یوسف ناگانی صاحب کی خصوصی رہنمائی اور سرپرستی میں الموید تعلیمی جریدہ کا اجرا عمل میں آیا ۔ جریدے میں اساتذہ کی علمی و فکری تحریروں کے ساتھ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے والے موضوعات پر مبنی مضامین شائع کیے گئے ہیں۔اس تعلیمی جریدے کی اشاعت کا بنیادی مقصد طلبہ میں مطالعے کی عادت کو فروغ دینا، تحریری صلاحیتوں کو پروان چڑھانا، تخلیقی فکر کو جِلا بخشنا اور طلبہ کو اپنے خیالات مؤثر انداز میں تحریر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے