कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یومِ آزادی کی ۸۰ویں سالگرہ ، شاندار تقریری مقابلہ

پربھنی :16؍اگست (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اقرا سیمی انگلش اسکول، معصوم کالونی، پربھنی میں مورخہ ۱۵ اگست ۲۰۲۶ء کو یومِ آزادی کی ۸۰ویں سالگرہ نہایت جوش و خروش، حبُّ الوطنی اور قومی جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر جونیئر کے جی تا ہفتم جماعت کے تقریباً ۲۰۰ طلبہ و طالبات کے درمیان شاندار تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔طلبہ و طالبات نے یومِ آزادی، حبُّ الوطنی، قومی یکجہتی اور آزادی کی اہمیت کے موضوعات پر پُراعتماد اور پُراثر تقاریر پیش کیں۔ خصوصی طور پر بچوں نے مختلف عظیم رہنماؤں اور قومی شخصیات کا حلیہ اور کردار اختیار کرکے ان کی زندگی، خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔ ان میں ڈاکٹر اے۔ پی۔ جے۔ عبدالکلام، عابدی بانو بیگم، فاطمہ شیخ، بھگت سنگھ اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔ ننھے طلبہ کی پُراعتماد گفتگو اور دل نشیں اندازِ پیشکش نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔اس موقع پر صدرِ جلسہ و اسکول انچارج محترمہ راحیلہ فردوس میڈم موجود تھیں، جبکہ مہمانانِ خصوصی سوسائٹی کے سیکریٹری جناب سید مجاہد علی سر اور ہیڈ ماسٹر جناب محمد رئیس سر نے شرکت فرما کر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔اساتذۂ کرام کی رہنمائی اور طلبہ کی محنت سے یہ پروگرام نہایت منظم اور کامیاب انداز میں منعقد ہوا۔ تقریب کا مقصد نئی نسل میں قومی شعور، حبُّ الوطنی، اتحاد اور عظیم قومی شخصیات کی خدمات سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے