कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تعلیم کے شعبہ میں چیٹ جی پی ٹی کا استعمال

از قلم : سمیرہ گلنار محمد جیلانی
ضلع پر یشد تحتا نیہ نسواں اسکول اردھا پور

جیسا کہ ہم سبھی جا نتے ہیں موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے ہر طرف ٹیکنالوجی کاچرچا ہے سائنس و ٹیکنا لوجی نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اسے دیکھ کر عقل حیران ہیں روز افزوں نت نئ ایجا دات ہو رہی ہیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہر فرد کا اس سے واقف ہونا بھی ضروری ہے۔ ایسے میں اسا تذہ کرام کی ذمہ داری اور بھی بڑ ھ جا تی ہے کے وقت اور حا لات کی منا سبت سے اپنی معلومات کو اپڈ یٹ کرناضروری ہے تا کہ طا لب علموں کی بر وقت منا سب رہنما ئ ہو سکے ورنہ مسا بقت کے اس دور میں پیچھے نہ رہ جائے آج کل ہر خاص و عام کی زبان سےآپ نے اے ائی )AI لفظ سنا ہوگاآخر کار کیا ہے یہAI (اے ائی)AI جدید ٹیکنالوجی ہے جس کا استعمال آج کل مختلیف شعبہ جات میں ہو رہا ہے ۔
اے آئAI: یعنی ارٹیفیشل انٹیلیجنس مصنوعی ذہانت-
آسان لفظوں میں اے ائی کا مفہوم کچھ اس طرح ہوگا کہ کمپیوٹر کے ذریعے یا مشین کے ذریعے انسانی دماغ کی طرح کام لینا- یعنی کہ مشین کو ہدایت دینے پر وہ انسانی ذہن کی طرح کام کرتی ہے۔دور حاضر میں یہ انسان کی ایک حیران کن ایجاد ہے جس کا دا یرہ کار وسیع تر ہوتا جا رہا ہے ،اے ائی کا ہی ایک ٹول ہے جس کا نام چیٹ جی پی ٹی ہے جو مختلیف تر بیتی مرا حل سے گذر کر تیا ر ہوا ہےجو تعلیم و تدریس کے شعبے میں کافی مقبول ہو رہا ہے جو اساتذہ اور طالب علموں کے لیے کافی کارگر ثابت ہو رہا ہےتدریس کے شعبے میں اسا تذہ کرام چیٹ جی پی ٹی پر اپنے سبق کی منصوبہ بندی آسانی سے بنا سکتے ہیں امتحانی پرچے کا نمونہ بھی اس کی مدد سے تیار کر سکتے ہیں طویل مضامین کی تلخیص اس ٹول کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں.کسی موقع کی رپورٹ بنا نا ہو توفوری طور پر رپورٹ بن کر تیار ہوجا ۓ گی۔ کسی بھی موضوع سے متعلق مذکور کی فراہمی آسانی سے دستیاب ہو جاتی ہے اور مشکل مثا لوں کے حل کے لیے اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے ،اسی طرح طا لب علم بھی اپنی پڑ ھائ میں اس کا استعمال کر سکتے ہیں ہوم ورک سے متعلق رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں، فوری طور پر کسی موضوع سے متعلق معلومات درکار ہو تو اس کا استعمال کر سکتے ہیں،اسی طرح ریسرچ کے طالب علم کے لیےبھی یہ ٹول مددگار ثابت ہو سکتا ہے ریسرچ اسکالر کو تحقیق میں استعمال ہونے والے ڈیٹا سے متعلق حوالہ جات کی معلومات اس ٹول کی مدد سے باسانی حاصل ہو جائے گی مز ید یہ کہ تحقیق کے موضوع سے متعلق معلومات کی فراہمی بھی آسانی سے مل جائے گی۔۔اس طرحAI کے ٹول چیٹ جی پی ٹی کا درس و تدریس کے شعبے میں استعمال ہو رہا ہے۔ لیکن کو ئ بھی سا ینسی ایجاد ہو اس کے مثبت اور منفی دو پہلو ہو تے ہیں.اسا تذہ کرام کی یہ ذمہ داری ھیکہ وہ طلباء کو ٹیکنا لو جی کے صحیح استعمال سے وا قف کرا یں۔تاکہ مستقبل میں ہو نے والے خطرات سے بچ سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے