कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: دیگاؤں چال میں معمولی تنازعے پر نوجوان کا قتل ،وزیر آباد پولیس کی فوری کارروائی،متعدد ملزمین گرفتار

دو ملزمین کو 2 نومبر تک پولیس تحویل، ایک نابالغ بھی حراست میں،ایک فرار ملزم کی تلاش جاری

ناندیڑ: 30 اکتوبر(نمائندہ اعتبار) شہر کے دیگاؤں چال علاقے میں ٹووہیلر گاڑی سے کٹ لگنے کے معمولی تنازعے نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ اس معاملے میںوزیر آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمین کو گرفتار کیا ہے، جبکہ ایک دیگر فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ 28 اکتوبر 2026 کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ متوفی سدھارتھ عرف دھیرج ویدیہ ناتھ تھورات اپنے دوستوں کے ساتھ دیگاؤں چال سے چائے پینے کے لیے پیدل جا رہا تھا۔ اسی دوران سومیش کالونی کے راستے پر پیچھے سے موٹر سائیکل پر آنے والے چند نوجوانوں نے انہیں گاڑی سے کٹ مارا۔ اس بات پر متوفی اور ملزمین کے درمیان بحث ہوگئی۔الزام ہے کہ ملزمین نے گالی گلوچ کرتے ہوئے خنجر سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں سدھارتھ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔اس واقعے کے بعد متوفی کے بھائی سورج تھورات کی شکایت پروزیر آباد پولیس اسٹیشن میں کرائم نمبر 535/2026 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہیتا کی دفعات 103(1)، 118(1)، 189(2)، 190، 191(2) اور 352 کے تحت قتل سمیت مختلف جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا۔واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن نے ملزمین کو فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ان ہدایات کے بعدوزیر آباد پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر تفتیش شروع کی اور چند ہی گھنٹوں میں وشال راجو پنڈت (21سال)، پون راؤ صاحب نرواڑے (21سال) اور ایک نابالغ کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے مزید تفتیش کے لیے دونوں بالغ ملزمین کو 30 اکتوبر کو ناندیڑ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے انہیں 2 نومبر 2026 تک پولیس تحویل (PCR) میں رکھنے کا حکم دیا۔اسی معاملے میں پولیس نے ایک اور فرار ملزم پریم پنڈت آوٹے (19سال) کو بھی 30 اکتوبر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ باقی مفرور ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایات اور ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ارچنا پاٹل، سورج گُرو اور ناندیڑ شہر کے سب ڈویژنل پولیس افسر رامیشور وجنے کی رہنمائی میںوزیر آباد پولیس اسٹیشن کے انچارج اجیت کمبھار اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے