कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کنوٹ کی طالبہ کا شاندار کارنامہ

سمتی بائی ہیم سنگھ نائک کنیا ودیالیہ کی طالبہ مدیحہ صدف شیخ نے ریاضیاتی سرگرمی میں خوبصورت گھڑی تیار کی

کنوٹ :30؍اکتوبر(محمد اکرم چوہان): سمتی بائی ہیم سنگھ نائک کنیا مادھیمک ودیالیہ، کنوٹ کی جماعت ششم کی طالبہ محترمہ مدیحہ صدف شیخ نظیر نے ریاضیاتی سرگرمی (گنِتیہ اپکرم) کے تحت نہایت خوبصورت اور دلکش انداز میں گھڑی کا ماڈل تیار کیا ہے۔اس کی اس تخلیقی اور ہنر مندانہ کاوش کو اسکول بھر میں خوب سراہا جا رہا ہے۔ اس شاندار کارکردگی پر اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ سنگیتا تائی راٹھوڑ میڈم کی جانب سے طالبہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور اس کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ، معلمات اور دیگر عملہ بڑی تعداد میں موجود تھا۔ ہیڈ مسٹریس راٹھوڑ میڈم نے طالبہ کے ہنر کی تعریف کرتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے طلبہ میں ریاضی جیسے مضمون کے لیے دلچسپی پیدا ہوتی ہے اور ان کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے