कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آر-سی ماہم ڈی-ابل-ایڈ کالج میں ریاضی کی نادرالمثال نمائش

طلبا میں تخلیقی و منطقی صلاحیت اجاگر کرنا ہمارا اولین مقصد ہونا چاہئے : محمد شکیل محمد حنیف

ممبئی:14؍جنوری( بذریعہ محمد سرور شریف ) ممبئی کامعروف ادارہ آر-سی ماہم ڈی-ابل-ایڈ کالج میں ایک منفرد و انوکھی ریاضیاتی نمائش کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ اس نمائش میں جناب شکیل سر نے منصف کے فرائض انجام دیئے ۔ کالج ھذہ کے پرنسپل ڈاکٹر خالد احمد خان نے سر کی خدمت میں ہدیہ وگل پیش کرتے ہوئے سر کا پرتپاک استقبال کیا ۔ طلبا و طالبات نے اپنی تخلیقی و منطقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے خوبصورت ماڈلز اور پروجیکٹس بنائے محترم شکیل سرنے ریاضی کی نمائش کی اہمیت پر روشنی ڈالی اورطلبا و طالبات کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبا میں ریاضیاتی رحجان پیدا کرتی ہےنیز طلبا کو مستقبل میں افق تک پہنچنے کے لیے تیار کرتی ہیں ۔ سر نے بحیثیت جج چند ماڈلز کو انعامات کے لئے منتخب کیا جن میں انعام اول صالح کلثوم ، انعام دوم التمش فاروقی ، انعام سوم فاروقی فوزیہ اور انعام اعزازی تطہیر فاطمہ نے حاصل کیا۔ریاضی کی معلمہ قادری عائشہ نے طلبہ کی ماڈلز بنانے میں رہنمائی کی-کالج کے تمام اساتذہ اور طلباء کے بھر پور تعاون نے اس ریاضیائی نمائش کو کامیاب بنایا-

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے