कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الخیر فاؤنڈیشن کی جانب سے سہ روزہ پہلے تربیتی کیمپ برائے خواتین و طالبات کا اختتام

پربھنی:2؍نومبر ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )مورخہ 2 نومبر 2024 بروز سنیچر مسجد بخاری ساکلا پلاٹ پربھنی میں سہ روزہ تربیتی کیمپ کا بحسن و خوبی انعقاد اور کامیاب اختتام عمل میں آیا۔ جیسا کے شہریان پربھنی اس بات سے باخوبی واقف ہیں کہ چند روزقبل الخیر فاؤنڈیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ الخیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پربھنی میں سہ روزہ تربیتی کیمپ برائے خواتین و طالبات کا شہر میں دو جگہ انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں پہلا کیمپ مسجد بخاری ساکلا پلاٹ پربھنی بحسن و خوبی اختتام پزیر ہوا ۔ اس کیمپ کے سرپرست شہر پربھنی کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا قلندر صاحب ندوی تھے اور حضرت مولانا انصار صاحب قاسمی (امام مسجد بخاری) کی زیرنگرانی اس سہ روزہ کیمپ کی تکمیل ہوئی ۔ الحمدللہ کیمپ کامیاب رہا ۔ مشارکات کی تعداد ڈھائی سو سے تجاوز کرکے تین سوکے قریب پہنچ چکی تھی۔تمام ہی خواتین نے دینی جذبہ کے ساتھ شرکت کی اور اکتساب فیض کیا،اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں جہاں فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کوشش کی وہیں علاقہ کے لوگوں نے اپنی خدمات پیش کیں ۔ اس سہ روزہ کیمپ کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کرنے میں حضرت مولانا انصار صاحب قاسمی کی بھی محنت رہی ۔ حضرت مولانا نے اپنی نگرانی کی ذمہ داری کو بحسن خوبی نبھایا ہے۔مزید خوش آئند بات یہ ہے کہ اس مرتبہ کیمپ میں داخلے کے لئے دیگر شہروں سے بھی مطالبات آچکے ہیں۔اورنگ آباد،ناندیڑ سے باضابطہ مستورات کی ایک جماعت کی شکل میں شرکت کی خواہش ظاہر کی گی ۔ شہر پربھنی میں الخیر فاؤنڈیشن کی جانب سے خواتین اور طالبات کو تعطیلات میں دینی تعلیم اور تربیت کے لیے کی جانے والی کوشش کا یہ پہلا کیمپ تھا ۔ دوسرا کیمپ جو 5 نومبر تا 7 نومبر اقراء اسکول صوبیدار نگر میں منعقد ہونے والا ہے اس سے استفادہ کی گزارش بھی الخیر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کی ہے ۔ اس طرح کی معلومات حافظ ضیا ء نے فراہم کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے