कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

موتیا بند کی جانچ اور آپریشن کیمپ کو زبردست پذیرائی

۱۴۸ افراد کی آنکھوں کی جانچ؛ ۸۱ مریضوں میں موتیا بند کی تشخیص

سولاپور :3؍اکتوبر(اِقبال باغبان) : آج کے دور میں ہر شخص اپنے کام میں مصروف ہے۔ انسان، انسان کا حال نہیں پوچھتا؛ لیکن یہ ٹیم لوگوں کی مدد کے لیے آگے آتی ہے یہ بیان مولاناطاہر بیگ نےکہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باغوان جماعت یوتھ آرگنائزیشن اور لوک شاہی فاؤنڈیشن ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے آگے آ رہی ہیں، یہ واقعی قابلِ ستائش بات ہے۔ انسانی جسم میں آنکھوں کی بہت اہمیت ہے۔ آنکھوں کی حفاظت کرنا انتہائی ضروری ہے۔ معاشرے کے لیے اس طرح کے صحت سے متعلق پروگرام منعقد کرکے باغوان برادری نے ایک اچھا نمونہ قائم کیا ہے۔اس موقع پر باغوان جماعت یوتھ آرگنائزیشن کے صدر مشتاق باغوان، مشاورتی کمیٹی کے ریاض باغوان، مجیب خلیفہ، افضل سوداگر، اسد باغوان کے علاوہ لوک شاہی فاؤنڈیشن کے شہر صدر الطاف سرنجی سمیت تنظیم کے عہدیداران اور اراکین موجود تھے۔شاہی فاؤنڈیشن کے بانی صدر واسم راجا باغوان کی رہنمائی میںہر ماہ یکم تاریخ کو باغوان جماعت دفتر، منگل بازار میں منعقد ہونے والا موتیا بند جانچ و آپریشن کیمپ جمعرات کے روز زبردست عوامی ردِعمل کے ساتھ منعقد ہوا۔ کیمپ کا افتتاح مولانا طاہر بیگ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس کیمپ کا انعقاد لوک شاہی فاؤنڈیشن اور سولاپور شہر باغوان جماعت سٹی ٹرسٹ – اور باغوان جماعت یوتھ آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔ کیمپ میں ۱۴۸ شہریوں کی آنکھوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے ۸۱ مریضوں میں موتیا بند پایا گیا۔ خصوصاً خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت رہی۔باغوان جماعت یوتھ آرگنائزیشن اور لوک شاہی فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ ماہ منعقد کیے گئے موتیا بند جانچ و آپریشن کیمپ کے ذریعے ۷۳ مریضوں کے مفت موتیا بند آپریشن کیے گئے تھے۔ اس اقدام سے ضرورت مند مریضوں کو بڑی راحت ملی، اسی سلسلے کی اگلی کڑی کے طور پر اس مرتبہ بھی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے