कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اساتذہ: ’’علم کی روشنی اور نسلوں کی تعمیر کے رہنما ‘‘

از قلم: منور فاطمہ مسعود خان
صدر معلمہ :- اقراء اردو پرائمری اسکول ۔تراب الحق نگر درگا روڈ پربھنی
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی
9960451708

معلم کے نقطہ نظر سے علم وہ شمع ہے۔ جو اندھیرے کو روشنی میں تبدیل کرتی ہے۔ اور یہ وہ دولت ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی استاد بادشاہ تو نہیں ہوتا لیکن بادشاہ بنا دیتا ہے۔ ایک معلم ایک طالب علم کو علم سکھاتا ہے۔ تو وہ دراصل ایک نئی نسل کو سنوار رہا ہوتا ہے۔ درس و تدریس تعلیم کا وہ عمل ہے جس کے ذریعے طالب علم کو علم کی دولت حاصل ہوتی ہے درس و تدریس کا عمل بچوں کی ذہنی جسمانی روحانی نشونما اور تعلیمی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے۔ ہر معلم کی کوشش ہوتی ہے۔ کہ وہ اپنے طالب علم کو بہترین طریقے سے علم سکھائے تاکہ وہ بہترین انسان بنے۔ اور آگے بڑھ سکے۔ درس و تدریس کا پیشہ ایک ایسا عمل ہے جس کا استعمال کر کے ایک معلم طالب علم کی سیکھنے کی صلاحیت کو بہترین کر دیتا ہے۔ صحیح طریقے سے تدریس کا استعمال کر کے معلم بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ذہنی جذباتی ترقی بھی کرتا ہے۔ معلم طلبہ کو علم کے ایسے مواقع فراہم کریں جس سے طالب علم نہ صرف علم حاصل کرے بلکہ اپنے علم کو عملی طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت بھی ان میں پیدا ہوں۔ تدریس کا مقصد طلبہ کی ذہنی اور اخلاقی نشوونما کے ساتھ ساتھ انہیں معاشرتی زندگی کے لیے بہتر بنانا ہوتا ہے درس و تدریس کے مختلف طریقے طلباء کے سیکھنے کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ہر طریقے کی اپنی خصوصیات ہوتی ہے بہترین تدریسی عمل وہ ہے جس میں معلم ان مختلف طریقوں کو آپس میں ملا کر طلبہ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچائے۔ معلم کو چاہیے کہ وہ تدریسی عمل کے انتخاب میں طلبہ کی ضروریات اور کلاس کی نوعیت کو مدنظر رکھے تاکہ بہترین سیکھنے کا ماحول بنے ۔
بہترین درس و تدریس کی ٹیکنیکیں یا طریقے ۔
1.جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
Use of Technology
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال تدریسی عمل کو بہت موثر اور دلچسپ بنا دیتا ہے .آن لائن کلاسز تعلیمی ویڈیوز تعلیمی ایپس اور انٹرنیٹ وغیرہ طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیکھنے کو ملتے ہیں
2. لیکچر پر مبنی تدریس
Lecture Method
اس تدریس میں معلم کلاس میں کھڑا ہو کر طلباء کو کسی عنوان پر لیکچر دیتا ہے۔ یہ طریقہ آسانی سے بڑی مقدار میں معلومات فراہم کرتا ہے یہ روایتی تدریسی طریقہ ہے جو کہ بڑی کلاسز میں استعمال ہوتا ہے ۔
3۔کلاس ڈسکشن اور گروپ ورک
Class Discussion & Group Work
یہ طریقہ طلبہ کو ایک ٹیم میں کام کرنے کو بڑھاوا دیتا ہے گروپ ورک سے کلاس کے تمام طلبہ و طالبات مل کر کام کرتے ہیں جس سے وہ آپس میں سوالات کرتے ہیں اور خود ہی ان کو حل کرتے ہیں ٹیم ورک سے طلبہ اپنی سیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔‌
4۔گفتگو کا طریقہ
Discussion Method
اس طریقے میں معلم کلاس کو ایک عنوان دیتا ہے اور طلباء کو اس پر بات کرنے اور اپنے خیالات پیش کرنے کو کہتا ہے اس سے طلبہ کی ذہنی نشونما ہوتی ہے اس میں معلم کا رول گائیڈ کا ہوتا ہے جو طالب علم کی رہنمائی کرتا ہے۔
5. پروجیکٹ بیسڈ لرننگ
Project Based Learning
پروجیکٹ کے طریقے میں طلباء کو کسی خاص موضوع پر کام کرنا ہوتا ہے اس میں تحقیق کرنا اور انفرادی اجتماعی طور پر کام کو مکمل کرنا ہوتا ہے۔ اس سے تحقیقی صلاحیت پروان چڑھتی ہے اور مل جل کر کام کرنے کی عادت ہوتی ہے۔
6. ڈسکوری لرننگ
Discovery Learning.
اس طریقے کے ذریعے طلباء خود سے تحقیق کرنا تجربہ کرنا اور اپنے نتائج پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ طالب علم کو خود سیکھنے اور مسئلے کو حل کرنے کی عادت ہوتی ہے۔
7۔گیم بیسڈ لرننگ
Game Based Learning
کھیل کے ذریعے سکھنا بہت اسان ہوتا ہے اس سے طلبہ میں سیکھنے کی دلچسپی بڑھ جاتی ہے۔
8۔ڈرائنگ بیسڈ لرننگ
Drawing Based Learning ۔
ڈرائنگ سب کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے اس طریقے سے ہر طالب علم اپنا شوق پورا کرتا ہے اس طریقے سے طلباء کو اطمینان اور خوشی ملتی ہے اور ان کی عمومی علم میں اضافہ ہوتا ہے ڈرائنگ بچوں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنے خیالات احساسات اور تصورات کو بیان کر سکتے ہیں۔
قوموں کی ترقی صرف علم حاصل کرنے سے ہے۔ علم آج کے دور کی سب سے بڑی طاقت ہے یہ انسانوں کو دنیا کی حقیقتوں سے آگاہ کرتی ہے بلکہ اسے اخلاقی معاشرتی اور روحانی ترقی میں بھی رہنمائی کرتی ہے۔
علم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے معلم کے کردار کو بھی سمجھنا ضروری ہے۔ کیونکہ معلم وہ ہستی ہے جو علم کو ایک نسل سے دوسرے نسل تک پہنچاتا ہے معلم کی ذمہ داری صرف نصاب کلاس روم کتابیں وقت تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کا کردار طالب علم کی ذہنی تربیت اخلاقی بہتری اور مستقبل کو روشن کرنا ہے علم ایک ایسا سمندر ہے جو کتاب یا کلاس روم تک محدود نہیں ہوتا بلکہ ہر تجربے مشاہدے اور سیکھنے کی کوشش کا حصہ ہوتا ہے علم کی طاقت اس وقت سامنے آتی ہے جب کسی طالب علم کی زندگی میں تبدیلیاں لاتی ہیں اور اس کی سوچ کو بہتر بناتی ہے۔ معلم کا کام یہ ہے کہ وہ علم کو اس انداز سے پیش کرے کہ طالب علم اسے نہ صرف سمجھ سکے بلکہ اس کو اپنی زندگی میں اپنائیں معلم کا کام صرف معلومات دینا نہیں ہے بلکہ اس کا سب سے بڑا کام طالب علم کو سچائی انصاف اور علم کی اہمیت بتانا ہے۔ معلم کا رول ایک رہنما اور رہبر کا ہوتا ہے جو طالب علم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو روشن کرتا ہے معلم طالب علم کے اندر کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتا ہے ایک اچھا معلم نہ صرف علم سکھاتا ہے بلکہ اپنے طالب علموں کی شخصیتوں کو سنوارتا ہے اور طالب علم کو سچائی ایمانداری اور انسانیت کی اہمیت سکھاتا ہے اس لیے علم وہ نہیں جو اپ نے سیکھا ہے۔ علم تو وہ ہے جو اپ نے سکھایا ۔
انگلیاں یونہ سب پر اٹھایا کرو
خرچ کرنے سے پہلے کمایا کرو
اور زندگی کیا ہے خود ہی سمجھ جاؤ گے
بارشوں میں پتنگیں اڑایا کرو

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے