कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسابقہ قرآن کریم میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کیلئے تہنیتی پروگرام کا انعقاد

ناندیڑ:28؍جولائی:27 جولائی (مفتی محمد احمد خان قاسمی) منیار ایجوکیشن سوشل اینڈ کلچرل ویلفیئر سوسائٹی ناندیڑ مدرسہ غوثیہ عربیہ عاشور میں مسابقہ قرآن کریم میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کیلئے تہنیتی پروگرام رکھا گیا ، جس میں طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ 14 جولائی کو مجلس علماء نے مسابقہ قرآن الکریم رکھاتھا جس میں شہر ناندیڑ کے 130طلباء نے شرکت کی مکاتب سے جس میں مدرسہ غوثیہ عربیہ عاشور خانہ منیار گلی کے طلباء نے دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی ۔ اسی ضمن میں ذمہ داران مدرسہ غوثیہ عربیہ عاشور خانہ نے یہ تہنیتی پروگرام رکھا ۔ جس کی صدارت مدرسہ کے سرپرست عبد الستار صاحب ہارڈویئروالے نے کی اور اپنے طرف سے طلباء کو انعامات سے نوازااور اساتذہ کی محنت سے خوش ہوکرانہیں بھی انعامات دئیے ۔ مہمان خصوصی مفتی ابراہیم صاحب قاسمی نے موجودہ حالات میں مکاتب کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ اس وقت مہمانان خصوصی محمد جعفر صاحب منیار اور حسن علی صاحب منیار ، مخدوم صاحب صدر اےٹی یم ، ساجد صاحب ، فطیم صاحب منیار ، سمیع الدین صاحب ، نور صاحب، ذاکر صاحب ، مشتاق صاحب ، رفیق صاحب موجود تھے ۔ ان سب نے طلباء کو انعامات سے نوازا اور تمام طلباء کے سر پر ست بھی موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے