कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ہپی کلب فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیہ خون کیمپ کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ: 22؍ جولائی ( نامہ نگار) ناندیڑ شہر کے نیا مجام پیٹھ علاقہ میںنورانی مسجد کے قریب شہدائے کربلا کی یاد میں ہپی کلب فاؤنڈیشن ناندیڑکی جانب سے 21 جون کو ایک عطیہ خون کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس کیمپ میں کم و بیش 40 ؍ افراد نے اپنا خون کا عطیہ دیا۔ جس میں 11 خواتین بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر ہپی کلب فاؤنڈیشن کے ذمہ داران موجود تھے۔ واضح رہے کہ ہپی کلب فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف فلاحی اقدامات گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہیں۔ جس میں قابل ذکر یہ ہے کہ ریلوے اسٹیشن ناندیڑ پر روزانہ رات آٹھ بجے کے قریب مستحق و نادار ، بے سہارا لوگوں کو کھانا کھلایا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں بے سہارا خواتین، بچے و بوڑھے کھانا کھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری اسپتال وشنوپوری کے احاطہ میں بھی مریضوں کے رشتہ داروں کو روزانہ کھانا کھلایا جارہا ہے۔ جس سے بلا لحاظ مذہب و ملت سینکڑوں افراد مستفید ہورہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے