कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: قریشیہ ہائی اسکول میں جلسہ تہنیت کا انعقاد

ناندیڑ:20؍جولائی ( مجاہد قریشی) قریش ایجوکیشن سوسائٹی ناندیڑ کے زیر انصرام قریشیہ ہائی اسکول ،واقع منیار گلی ناندیڑ میں دہم جماعت کے کامیاب طلبا و طالبات کے لیے جلسہ تہنیت کا انعقاد ہوا ۔ دہم جماعت میں امتیازی نشانات حاصل کرنے والے نیز درجہ اول سے اور دیگر کامیاب طلبا وطالبات کو انعام سے نوازا گیا۔ طلبا و طالبات کو انعامات میں آگے کی تعلیم میں معاون ڈکشنریز اور تعلیمی اشیا دی گئیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مولانا مفتی احمد صاحب امام وخطیب مسجد بارہ امام نے طلبا و طالبات کی رہنمائی فرمائی ۔ علم کی فضیلت بیان کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ علم ہی انسان کو اس دنیا میں اللہ کا نائب اور خلیفہ بنانے کا ذریعہ ہے اسی لئے علم کو گود سے گور تک حاصل کرنا ضروری ہے۔ نیز آپ نے فرمایا کہ دینی علم کے ساتھ دنیوی علم حاصل کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ علم نافع اور رب سے جوڑنے والا ہو ۔ اس تہنیتی جلسہ کے موقع پر صدر مدرس قریشی ہائی اسکول ، جناب شیخ عمر قریشی اور تمام اساتذہ و معلمات نے بھی طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور کامیاب طلبا کی نمائندگی کرتے ہوے طالب علم محمد کیف محمد سمیر دسویں جماعت نے قریشیہ اسکول میں اساتذہ کی محنتوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے