कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سماجی جہد کار عبدالبشیرمجید کو اسمبلی چناؤ لڑنےکی مانگ

ناندیڑ:18 جولائی (راست):ناندیڑ شہر کے سینئر سماجی جہد کار اور سماجی کارکن و نیشنل کانفرنس فار مائنا ریٹی کے مراٹھواڑہ صدر عبدالبشیر مجید کو اِنکے سماجی و فلاح بہبود کے کاموں کو دیکھتے ہوئے ناندیڑ ضلع کے کسی ایک اسمبلی حلقے سے چناؤ لڑنے کی مانگ اس تنظیم کے کارکنوں کی جانب سے کی گئی ہے،1992 ء سے اپنے سماجی کام کرتے ہوئے قوم و معاشرے میں فلاح و بہبود کے کافی کام اِنکے ذریعے کیے گئے ،5 ٪ فیصد مسلم ریرویشن کی تحریک انکی جانب سے چلائی گئی،سیوا سمیتی کی جانب سے 150 کے قریب گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ کے ساتھ فری میڈیسن کی تقسیم بھی کی گئی ،وہیں 3500 کے قریب طلباء میں EWS سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے جس سے کئی طلباء و طالبات نے اس سے استفادہ اٹھاتے ہوئے انجینئر ،ڈاکٹر، وغیرہ کورسز میں داخلے لیے ،اسی طرح انکی طرف سے مائناریٹی اسکالرشپ کے لیے بھی انکی محنت کافی تھی،کورونا میں بھی بڑے پیمانے پر سماجی کام انجام دیئے گئے ،پلازما ڈونیشن کیا گیا،اور بھی بہت سے سماجی کام اِنکے ذریعے انجام دیے گئے ،جنھیں دیکھتے ہوئے تنظیم کے کارکنوں کی جانب سے انہیں ناندیڑ ضلع کے کسی ایک اسمبلی حلقے سے چناؤ لڑنے کی مانگ کی گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے