किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وزیر اعظم مودی نے ٹی20 عالمی جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو فون پر مبارکباد دی

نئی دہلی: 30 جون:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج، آئی سی سی مردوں کے ٹی 20 عالمی کپ میں بھارت کی مردوں کی ٹیم کو ان کی کامیابی کے لیے فون پر مبارکباد دی۔ مودی نے ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی ٹیم کے اراکین کے ذریعہ پیش کیے گئے مثالی ہنر اور جذبے کی ستائش کی۔
مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
’’بھارتی کرکٹ ٹیم سے بات چیت کی اور ٹی 20 عالمی کپ میں ان کی مثالی کامیابی کے لیے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران عمدہ ہنر اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔ ہر ایک کھلاڑی کا عزم حوصلہ افزا تھا۔‘‘
مودی نے ایکس پر بھارت کے کپتان روہت شرما؛ سینئر بلے باز وراٹ کوہلی اور ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ کو، پورے ٹورنامنٹ کے دوران ان کی عمدہ کارکردگی اور غیر متزلزل عہد بندگی کے لیے علیحدہ علیحدہ پیغامات پوسٹ کیے۔
’’پیارے @ImRo45
آپ عمدگی کا مظہر ہو۔ آپ کے جارحانہ طرز فکر، بلے بازی اور کپتانی نے بھارتی ٹیم کو ایک نیا زاویہ دیا ہے۔ آپ کا ٹی 20 کریئر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آج آپ سے بات کر کے مسرت ہوئی۔ ‘‘
’’پیارے @imVkohli،
آپ سے بات کرکے خوشی ہوئی۔ فائنل مقابلے میں اپنی اننگز کے ذریعہ آپ نے شاندار طریقے سے بھارتی بلے بازی کو سنبھالا۔ آپ کھیل کے ہر فارمیٹ میں سرخرو ہوئے۔ ٹی 20 کرکٹ آپ کو یاد کرے گا تاہم مجھے پورا اعتماد ہے کہ آپ کھلاڑیوں کی نئی نسل کو ترغیب فراہم کرتے رہیں گے۔‘‘
’’راہل دراوڑ کے بے مثال کوچنگ کے سفر نے بھارتی کرکٹ کی کامیابی طے کی۔
ان کا غیر متزلزل عزم، حکمت عملی سے متعلق معلومات اور صحیح ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے عمل نے ٹیم کو تغیر سے ہمکنار کیا۔
بھارت ان کے تعاون اور نسلوں کو ترغیب فراہم کرانے کے لیے ان کا شکر گزار ہے۔ ہم انہیں عالمی کپ اٹھاتا ہوا دیکھ کر مسرور ہیں۔ انہیں مبارکباد دے کر خوشی ہوئی۔‘‘

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے