कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عثمان شہید میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ تقریری ونعت خوانی کے کامیاب طلباء میں جناب محمد عبدالجلیل، پروفیسر ایس اے شکور، مولانا مظفرعلی صوفی کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم

حیدرآباد۔21/ستمبر(راست) عثمان شہید میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام میلادالنبیؐ کے ضمن میں اسکول وکالج کے طلباء کے لئے سیرت النبیﷺ کے موضوع پر تقریری و نعت خوانی کے مقابلوں کا اردو ہال حمایت نگر میں کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ کامیاب طلباء میں جناب محمد عبدالجلیل ایڈیٹراِن چیف روزنامہ منصف، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر دائرۃ المعارف اور مولانا مظفرعلی صوفی ابوالعلائی کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ انعام یافتگان کو نقد رقم، مومنٹو اور سرٹیفکیٹس عطا کئے گئے، ان مقابلوں میں شہر کے معروف اسکول وکالجس جن میں ایم ایس ڈگری کالج، سٹی جونیر کالج، کیپٹل ڈگری کالج، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے علاوہ ٹمریز آصف نگر، ٹمریز چارمینار،گوتم ماڈل، ملکہ بوائز ٹاون، صفدریہ گرلس، مدینہ ہائی اسکول، سینٹ مریم، سینٹ انتھونی، نیوماڈرن ہائی اسکول، پیراگاون ماڈرن، شان گریلاہائی اسکول، بلومنگ بڈس، این ایس ہائی اسکول اور دوسرے اداروں کے طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ جلسہ کی سرپرستی محترمہ مسرت شہید صاحبہ اور جناب صوفی سلطان شطاری نے کی۔ ججس کے فرائض جناب ابومسعود عبدالغنی، جناب کے این واصف، ڈاکٹر روبینہ شبنم، جناب سیف الدین انجینئر اور ڈاکٹر لئیقہ پروین نے انجام دیئے۔ ڈاکٹر جاوید کمال نے پراثر نظامت کے علاوہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ جناب لطیف الدین لطیف،جناب ابوعمر صدیقی، محترمہ واجدہ سلطانہ، محترمہ ریحانہ سلطانہ، جناب سید مجیب اللہ حسینی، جناب ابومظہر خالدصدیقی اور محترمہ زبیدہ نے بھرپور تعاون کیا اور انتظامات کو موثرانداز میں انجام دیا۔ تمام طلباء اور اساتذہ کے لئے طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اردو ہال کے ذمہ داروں کا بھی بھرپور تعاون حاصل رہا۔ جس کے لئے داعی محفل محترمہ مسرت شہید صاحبہ نے سبھی کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے