कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بلڈھانہ: سیرتِ سرورِ کونین کوئز مقابلے :مریم عبدالرحمٰن نے حاصل کیا ضلع میں اول مقام

بلڈھانہ :28 ستمبر (عبدالرحمٰن) : جشنِ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ ضلع بلڈھانہ کی جانب سے منعقد کیے گئے تیسرے سیرتِ سرورِ کونین کوئز مقابلوں میں پی ایم شری ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی (تعلقہ دیولگاؤں راجا) کی جماعت ششم کی طالبہ مریم عبدالرحمٰن شیخ نے اپنے زمرے میں ضلع بھر میں اول مقام حاصل کیا۔ مریم اپنے زمرے کی سب سے چھوٹی جماعت یعنی جماعت ششم میں زیرِ تعلیم ہے۔ مریم کی اس کامیابی میں ان کی مربی صالحہ باجی کا کلیدی کردار رہا۔
تفصیلات کے مطابق جشنِ عید میلادالنبی کے موقع پر تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ بلڈھانہ کی جانب سے تین سالوں سے ضلعی سطح کے سیرتِ سرورِ کونین کوئز مقابلوں کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ ان مقابلوں کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ میں سیرتِ طیبہ سے علمی وابستگی اور اطاعتِ رسول کا جذبہ پیدا ہو۔ امسال ان مقابلوں کے تیسرے ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس سال چار زمروں میں ان مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا۔ گروپ الف اول تا پنجم جماعتوں میں زیرِ تعلیم طلبہ پر مشتمل تھا۔ گروپ ب میں جماعت ششم تا ہشتم کے طلبہ کو موقع دیا گیا جبکہ گروپ ج میں نہم تا دوازدہم جماعتوں کے طلبہ شامل کیے گئے تھے۔ گروپ د اوپن رکھا گیا تھا جس میں کسی بھی عمر، جنس یا پیشے سے منسلک افراد حصہ لے سکتے تھے۔ گروپ الف، ب اور ج کے مقابلے اسکول، تعلقہ اور ضلع اس طرح تین مرحلوں میں لیے گئے جبکہ گروپ د کے مقابلے تعلقہ اور ضلع دو مرحلوں میں لیے گئے۔ تمام گروپس کے فائنل مقابلے گزشتہ اتوار کو چکھلی کے نگر پریشد اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں منعقد کیے گئے۔ اسی روز بعد نمازِ ظہر جامع مسجد احاطے میں جلسۂ تقسیمِ اسناد و انعامات کا انعقاد عمل میں آیا۔ ہر گروپ کے تعلقہ ٹاپرز کو اسناد، ٹرافی اور کتابوں کے علاوہ نقد انعامات سے نوازا گیا۔ ضلع سطح کے فائنل مقابلوں میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے ہر گروپ کے امیدواروں کو اسناد، ٹرافی، کتابوں کے علاوہ نقد انعامات عطا کیے گئے۔ ہر گروپ کے ٹاپر کو اکیس ہزار، دوم پوزیشن والے کو گیارہ ہزار اور سوم مقام پانے والے کو سات ہزار روپے نقد رقم دی گئی۔ گروپ بی سے پی ایم شری ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کی جماعت ششم کی ہونہار طالبہ مریم عبدالرحمٰن شیخ ضلع سطح کے پہلے انعام کی مستحق قرار دی گئیں۔ مریم اپنے گروپ کی سب سے چھوٹی جماعت کی طالبہ ہیں۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر والدین، بزرگوں، تمام اساتذہ اور اہلیانِ دیولگاؤں مہی نے انھیں مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا۔ مریم کی مربیہ و رہنما صالحہ باجی اور درسِ نور اکادمی کی تمام طالبات نے مریم کو ڈھیر ساری مبارکباد پیش کی۔ پی ایم شری ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی میں آج صدر مدرس شیخ افسر سر اور اساتذۂ کرام کے ہاتھوں مریم کو ان کی شاندار کامیابی پر تہنیت پیش کی گئی۔ واضح رہے کہ مریم کے والد عبدالرحمٰن ناندیڑی اسی اسکول میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے