कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام مجلس پیرانِ پیر سیدنا غوث الاعظم دستگیرؒ

حیدرآباد۔21/ستمبر(راست) باسط افتخاری کے بموجب بروز چہارشنبہ بتاریخ 23 ستمبر بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطنؒ چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں بعد نماز عصر زیر نگرانی گدی نشین مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم افتخار المشائخ علامہ حضرت پیر افتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجری ؒ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں محفل ذکراللہ کا انعقاد عمل میں آئے گا بعد از نماز مغرب مولانا خواجہ اکبرالدین ذاکرافتخاری خلیفہ و نواسہ حضرت پیر چشتی کی صدارت میں محفل قرآن خوانی عمل میں لائی جائے گی۔ فوری بعد حسب روایاتِ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں گیارویں شریف کے موقع پر ایجاد کردہ نبیری حضور پیرانِ پیر حضور غوث الاعظم دستگیر محل حضرت پیر چشتیؒ خصوصی توشہئ شریف کی نیاز و فاتحہ حضور غوث الثقلین پیرانِ پیر عمل میں لائی جائے گی۔گدی نشین مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی ومولانااکبرالدین ذاکر افتخاری کی زیر قیادت جناب محمد شریف افتخاری وجماعت محفل قصیدہ بردِشریف و نعت ومنقبت پیرانِ پیر پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعداز بہ مزار جدامجدمولائی مرشدی کنزالعرفان سید محمد افتخار علی شاہ وطن ؒ میں چادرِ گل ہائے عقیدت و عطربیزی عمل میں آئے گی۔ بعد از بہ مزارِ اقدس نبیری حضور پیرانِ پیر حضرتہ پیرانی ماں صاحبہ محل حضرت پیر چشتی سید محمد ولی اللہ حسینی ؒ کے یوم وصال کے موقع پر گلہائے نذرانہ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں گدی نشین پیرزادہ و پُسرزادہ سید کاشف اللہ حسینی دادی حضرتہ پیرانی ماں صاحبہ کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ بعد نماز عشاء معروف قوال محمد خان بندہ نوازی اور ان کے ہمنوا خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں محفل سماع پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس محفل میں مولاناصوفی سلطان شطاری، ڈاکٹر جاوید کمال،لطیف الدین لطیف، سید اعزاز قادری، طیب پاشاہ قادری، بھی شریک رہیں گے۔بعدازگدی نشین پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی کی خصوصی دعا ہوگی۔باسط افتخاری ملتمس ہے کہ سلسلہ عالیہ افتخاریہ سنجریہ چشتیہ کے تمام مریدین بہ پابندی وقت محفل میں حاضر رہ کر ثواب دارین حاصل کریں۔ تناول تبرک کا اہتمام رکھا گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے