कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث گولکنڈہ میں این ایس ایس ڈے کا شاندار انعقاد

سماجی خدمت، اخلاقی اقدار اور نوجوانوں میں خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینے پر زور

حیدرآباد۔ 24 /ستمبر(راست)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث گولکنڈہ میں نیشنل سروس اسکیم (NSS) ڈے کے موقع پر ایک شاندار اور پُرجوش تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب کا مقصد طالبات میں سماجی شعور، اخلاقی اقدار، قیادت کی صلاحیتوں اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کالج کی پرنسپل ڈاکٹر ٹی۔ شری لکشمی کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جس میں مقامی رکنِ اسمبلی عزت مآب کوثر محی الدین صاحب نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جبکہ بدری ناتھ گارلاپاٹی نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے طالبات سے خطاب کیا۔مہمانِ خصوصی جناب کوثر محی الدین صاحب ایم ایل اے حلقہ کاروان نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ و طالبات میں دورانِ تعلیم ہی سے سماجی شعور اور دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا ہونا چاہیے۔ انہوں نے این ایس ایس رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان مختلف فلاحی اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی اور بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے این ایس ایس رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ خدمتِ خلق کو اپنی زندگی کا اہم مقصد بنائیں اور معاشرے کے لیے ایک مثالی کردار ادا کریں۔انہوں نے SDF کے تحت کالج کے احاطے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور اسی فنڈ سے لگائے گئے لفٹ کا بھی افتتاح کیا۔کالج کی پرنسپل ڈاکٹر ٹی۔ شری لکشمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ این ایس ایس طالبات میں قائدانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط، خود اعتمادی اور جذبہ خدمت کو پروان چڑھانے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوان نسل کی فعال شرکت ناگزیر ہے اور این ایس ایس کے ذریعے طالبات کو معاشرے کی ضروریات کو سمجھنے اور عملی طور پر خدمت انجام دینے کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔ مہمان بدری ناتھ گارلاپاٹی نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل سروس اسکیم کی اہمیت، سماجی خدمت کی ضرورت اور دوسروں کے لیے کام کرنے سے حاصل ہونے والے اطمینان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے طالبات کو سماجی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور معاشرے کی بہتری کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔تقریب کے دوران این ایس ایس کے تحت منعقد کیے گئے مختلف مقابلوں اور سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ طالبات نے مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، جس سے تقریب کا ماحول مزید پُرجوش ہوگیا۔ کالج کی این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر حمیرہ سعید کی نگرانی میں پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملے، این ایس ایس رضاکاروں اور بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے