कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پرانے تنازع پر نوجوان پر جان لیوا حملہ، وزیرآباد پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کیا

خنجر، تلوار اور پتھر سے حملے کا الزام، عدالت نے 28 ستمبر تک پولیس تحویل میں بھیج دیا

ناندیڑ: 28 ستمبر(نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر کے وزیرآباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں پرانے تنازع کے سبب ایک نوجوان پر مبینہ طور پر خنجر، تلوار اور پتھر سے جان لیوا حملہ کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں 7 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ عدالت نے جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تمام ملزمان کو 28 ستمبر 2026 تک پولیس کسٹڈی (PCR) میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 22 ستمبر 2026 کی شام دیگاؤں چال کے علاقے میں ایک ہارڈویئر دکان کے سامنے پیش آیا۔ شکایت کنندہ منوج پرہلاد مانے (32سال ) کے مطابق وہ زخمی شنکر مانے کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہے تھے، اسی دوران ملزمان نے انہیں راستے میں روک لیا۔ پرانے تنازع کی رنجش میں ملزمان نے مبینہ طور پر شنکر مانے پر خنجر اور تلوار سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملے کے دوران ملزمان کی جانب سے دھمکی آمیز الفاظ بھی استعمال کیے گئے۔ واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس نے خصوصی تفتیشی کارروائی کرتے ہوئے 24 ستمبر 2026 کو تمام 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں روہت عرف سونو رمیش گوڈبولے (25سال)، جبا عرف آدتیہ دیانند ہٹکر (23سال)، روہن مادھو نوگھڑے، اجے گوتم تھورات (25سال)، سوجل گنپت بہادُرے (19سال)، ابھیجیت بھاگیرتھ نروڑے (26سال) اور کنال رمیش نوارے (19سال) شامل ہیں۔ ان میں سے بیشتر دیگاؤں چال، ناندیڑ کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔ اس معاملے میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی متعلقہ دفعات اور آرمس ایکٹ کی دفعات 4/25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ساتوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ناندیڑ کی جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس، کورٹ نمبر 4 نے معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ملزمان کو 28 ستمبر تک پولیس تحویل (PCR) میں رکھنے کی منظوری دی۔ کیس کی مزید تفتیش وزیرآباد پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پرشانت لوڈھے کررہے ہیں۔ یہ کارروائی ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایت پر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گورَو اور ناندیڑ شہر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس رامیشور ویزنے کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ پولیس کی کرائم ڈٹیکشن ٹیم نے کارروائی میں اہم کردار ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے