कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملک کے نوجوان، منشیات کے شکنجہ میں

تحریر:عارف عزیز (بھوپال)

ملک میں منشیات کے استعمال میں دن بہ دن اضافہ یقینا تشویش کا باعث ہے۔ ۲۰۰۵ء میں نشے کے عادی نوجوانوں کی تعداد ایک لاکھ افراد میں صرف ۲۸ تھی جو اب بڑھ کر ۲۵۰ ہوگئی ہے۔ ریاست ہریانہ اور پنجاب میں ہر ایک لاکھ افراد میں نشے کے عادی نوجوانوں کی تعداد ۸۴۰ ہے۔ نیشنل کرائم ڈاٹا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار یہ تشویشناک حالات بیان کر رہے ہیں۔ اس تجزیہ سے صاف ظاہر ہے کہ ملک میں ایک نئی نفسیاتی بیماری پروان چڑھ رہی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے بعد ۷۴۶ افراد کے ساتھ گوا اور ۶۲۱افراد کے ساتھ ریاست مہاراشٹر بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر ہے۔ پنجاب اور ہریانہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں اعتراف کیا گیا کہ اس ریاست کے ۷۵ فیصد عوام نے زندگی میں ایک بار نشے کا استعمال کیا تھا۔
ملک گیر سطح پر سیکورٹی تنظیموں کی جانب سے کی جارہی کارروائی کے دوران کُنٹلوں کی تعداد میں منشیات پکڑی جارہی ہیں۔ پاکستان، افغانستان، ایران، عراق اور نائجیریا جیسے ممالک سے بذریعہ بحری، بری اور فضائی راستہ بڑی مقدار میں ہندوستان کے لئے منشیات روانہ کی جاتی ہیں۔ حفاظتی انتظامات میں کوتاہی، بدعنوان عہدیدار، ڈرگس مافیا کو سیاسی لوگوں کی سرپرستی کی وجہ سے کئی علاقوں میں نشہ آور اشیاء کی سربراہی بلا روک ٹوک جاری ہے۔ جاری سال مختلف مقامات پر پکڑی گئی نشیلی اشیاء کی تفصیلات پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کو کتنی اہمیت دی جاتی ہے۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ نشے کے عادی افراد کو ملک کے باز آبادکاری مراکز بھی نہیں بچا سکتے۔ ان افراد کو مکمل صحت یاب کرنے کے لئے بیشتر ممالک میں مناسب طریقہ علاج دستیاب نہیں ہے۔ زندگی میں جہنم کا نظارہ دکھانے والی ان اشیاء کے نقصانات کا اندازہ لگاتے ہوئے امریکہ، جنوبی کوریا، فلپائن، سعودی عرب اور انڈونیشیا کی جانب سے سخت قوانین تدوین کئے گئے۔ ان ممالک میں نشے کا کاروبار کرنے والوں کے لئے سزائے موت مقرر ہے۔ ہمارے ملک میں اس سنگین مسئلہ کو سمجھنے سے قاصر حکومت کا رہنا ہماری بدقسمتی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ملک میں شراب اور دیگر منشیات کا زور بڑھ رہا ہے اور انسانی ضروریات کی اشیاء ، دودھ، ایندھن اور غذاؤں کی گرانی بے لگام ہوگئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے