कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عیدِ میلاد النبی ﷺ: محبت، رحمت اور انسانیت کا پیغام

از قلم محمود علی لیکچرر

نگاہِ عشق و مستی میں وہی اوّل، وہی آخر
وہی قرآں، وہی فرقاں، وہی یٰسیں، وہی طٰہٰ
آج عیدِ میلاد النبی ﷺ کا مبارک اور پُرنور موقع ہے۔ یہ دن ہمیں اس عظیم ہستی کی ولادتِ باسعادت کی یاد دلاتا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد محض ایک شخصیت کی پیدائش نہیں تھی بلکہ انسانیت کے لیے ہدایت، محبت، عدل، مساوات اور اخلاقی انقلاب کی نئی صبح تھی۔
رسول اللہ ﷺ کی بعثت سے پہلے عرب معاشرہ جہالت، قبائلی عصبیت، ظلم، غلامی، انتقام اور طبقاتی تفریق میں مبتلا تھا۔ کمزوروں کے حقوق پامال کیے جاتے، عورتوں کو عزت و احترام حاصل نہ تھا اور طاقت ور شخص ہی حق دار سمجھا جاتا تھا۔ ایسے تاریک ماحول میں حضور اکرم ﷺ نے توحید، عدل، بھائی چارے اور انسانی وقار کا پیغام پیش کیا۔
آپ ﷺ نے اعلان فرمایا کہ تمام انسان ایک ہی رب کے بندے اور حضرت آدمؑ کی اولاد ہیں۔ کسی عربی کو عجمی پر اور کسی گورے کو کالے پر کوئی فضیلت حاصل نہیں، سوائے تقویٰ اور نیک کردار کے۔ اس تعلیم نے نسل، زبان، رنگ، قبیلے اور دولت کی بنیاد پر قائم برتری کے تمام باطل تصورات کو ختم کردیا۔
حضور اکرم ﷺ کی پوری زندگی رحمت، محبت اور حسنِ اخلاق کی روشن مثال ہے۔ آپ ﷺ نے اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی صبر، برداشت اور معافی کا معاملہ فرمایا۔ طائف کے لوگوں نے آپ ﷺ کو پتھر مارے، مگر آپ نے ان کے لیے بددعا کرنے کے بجائے ہدایت کی دعا فرمائی۔ فتح مکہ کے موقع پر آپ ﷺ کے پاس اپنے مخالفین سے بدلہ لینے کا مکمل اختیار تھا، لیکن آپ نے عام معافی کا اعلان کرکے دنیا کو رحم و کرم کا بے مثال سبق دیا۔
رسول اللہ ﷺ نے یتیموں، بیواؤں، مسکینوں، غلاموں اور معاشرے کے کمزور افراد کے حقوق کا خصوصی خیال رکھنے کی تعلیم دی۔ آپ ﷺ نے عورتوں کو عزت، وراثت، ملکیت اور نکاح کے حقوق عطا کیے۔ آپ نے پڑوسیوں کے ساتھ حسنِ سلوک، والدین کی خدمت، چھوٹوں سے شفقت اور بڑوں کے احترام کو ایمان اور اچھے کردار کا حصہ قرار دیا۔
عیدِ میلاد النبی ﷺ منانے کا حقیقی مقصد صرف چراغاں، جلوس یا ظاہری تقریبات تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ اس دن ہمیں اپنی زندگیوں کا جائزہ لینا چاہیے کہ ہم حضور ﷺ کی تعلیمات پر کس قدر عمل کررہے ہیں۔ کیا ہمارے معاملات میں سچائی، دیانت، رحم، انصاف اور صبر موجود ہے؟ کیا ہم غریبوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھتے ہیں؟ کیا ہم دوسروں کے لیے آسانی اور محبت کا سبب بنتے ہیں؟
حضور اکرم ﷺ سے محبت کا سب سے خوب صورت اظہار یہ ہے کہ ہم آپ ﷺ کی سنت، اخلاق اور سیرت کو اپنی عملی زندگی میں اختیار کریں۔ جھوٹ، نفرت، ظلم، حسد اور فرقہ واریت سے دور رہیں اور معاشرے میں امن، اخوت، تعلیم اور خدمتِ انسانیت کو فروغ دیں۔
آج کے مبارک دن ہمیں کثرت سے درود و سلام پڑھنا چاہیے، سیرتِ نبوی ﷺ کا مطالعہ کرنا چاہیے، غریبوں کی مدد کرنی چاہیے اور اپنے دلوں کو نفرت اور کدورت سے پاک کرنا چاہیے۔ یہی عیدِ میلاد النبی ﷺ کا حقیقی پیغام اور رسولِ رحمت ﷺ سے سچی محبت کا ثبوت ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے اور آپ ﷺ کی محبت میں زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے