कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع بلڈھانہ کاپی فری (نقل سے پاک )بنانے کے لیے انتظامیہ تیار !

دسویں اور بارہویں کے امتحانات کے لیے سخت پابندیاں

ملکاپور:5/ ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق بلڈھانہ ضلع انتظامیہ ریاستی سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ، پونے کے ذریعہ منعقد ہونے والے 10 ویں اور 12 ویں جماعت کے امتحانات ضلع میں شفاف و خوف سے پاک اور ‘نقل سے پاک’ ماحول میں منعقد کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ضلع کلکٹر کی سربراہی میں ویجی لینس کمیٹی( نگراں و چوکسی کمیٹی ) نے اس سلسلے میں سخت ہدایات جاری کی ہیں اور امتحانی مراکز پر سخت نگرانی رکھی جائے گی۔ اس سال کے امتحان میں ضلع سے ہزاروں طلباء نے شرکت کی ہے اور اس کی منصوبہ بندی درج ذیل ہے:
کلاس 12 جماعت: 10 فروری 2026 سے 18 مارچ 2026 تک (طلبہ: 35,211 مراکز: 117)
کلاس 10: 20 فروری 2026 سے 18 مارچ 2026 تک (طلبہ: 40,828 | مراکز: 161) ‘دفعہ 144’ امتحانی مراکز پر لاگو: امتحان کے دوران بدعنوانی کو روکنے کے لیے تمام امتحانی مراکز کے 50 میٹر کے اندر دفعہ 144 ( مجمع ،بھیڑ کی ممانعت) نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، تمام سینٹر کے علاقے میں زیراکس سنٹرز، کمپیوٹر سنٹرز اور موبائل سنٹرز کو امتحان شروع ہونے سے 2 گھنٹے قبل سے امتحان کے اختتام تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تین درجاتی تحفظ اور نگرانی کا نظام: انتظامیہ نے امتحان کی رازداری اور نظم و ضبط کے لیے ایک جامع نظام تعینات کیا ہے.
08 فلائنگ اسکواڈ: یہ ٹیمیں ضلع کلکٹر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور محکمہ تعلیم کے سینئر افسران کی قیادت میں کام کریں گی۔
سی سی ٹی وی نگرانی: ضلع کے تمام امتحانی مراکز پر اور 16 حفاظتی مراکز پر سی سی ٹی وی نظام نافذ کیا گیا ہے۔
سیٹنگ اسکواڈ ( بیٹھا پتھک) : محکمہ ریونیو ( محصول وبھاگ) کا سیٹنگ اسکواڈ (بیٹھا پتھک) ہر سینٹر پر تعینات کیا جائے گا، جو پیپر شروع ہونے سے 1 گھنٹہ پہلے سینٹر میں موجود ہوگا۔
نقل و حمل کے لیے سخت قوانین: پرچے کی رازداری کو برقرار رکھنے کے لیے، تحفظی سینٹر سے سوالیہ پرچہ لے جانے اور جوابی پرچہ جمع کرنے کے لیے صرف چار پہیوں والی گاڑیوں four Wheelers کو ہی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کسی بھی استاد یا رنر کو موٹر سائیکل استعمال کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی اپیل: نقل جیسی غلط حرکتیں طلباء کے معیار کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ آنے والی نسل کو با اختیار بنانے کے لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دباؤ سے پاک ماحول میں امتحان دینے کی ترغیب دیں۔ اس کے علاوہ، تمام افسران اور ملازمین کو اس امتحان کے عمل کو مکمل طور پر شفاف طریقے سے انجام دینا چاہئے،” ضلع کلکٹر اور ویجیلنس کمیٹی (نگراں کمیٹی) نے ایسی اپیل کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے