कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسجد سلیمان میں تہنیتی نشست

ناندیڑ:6؍جنوری (راست) یکم جنوری بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد سلیمان میفکو روڈ ناندیڑ میں مولانا مفتی عاشق علی مصباحی خطیب و امام مسجد سلیمان ناندیڑ کے فقہ و افتاء کی تکمیل کے بابرکت موقع پر ایک تہنیتی نشست کا انعقاد عمل میں آیا ۔نعت و منقبت کے بعد مہمان خصوصی حضرت مولانا حافظ وقاری شاہد رضا صدیقی(بانی و مہتمم مدرسہ ریاض البنات نرسی ) نے مختصر خطاب فرمایا ۔جس میں علم دین کی اہمیت اور اسکی افادیت پر جامع خطاب فرمایا ۔علمائے کرام وائمہ عظام کی جانب سے مفتی عاشق علی مصباحی کی گلپوشی کی گئ ۔ صلاۃ وسلام مفتی عبدالعظیم صاحب رضوی امجدی کی دعاءکے ساتھ مجلس اختتام پذیر ہوئی ۔ اس موقع مولانا مفتی رفیق صاحب برکاتی مولانا مفتی سید احمد علی مصباحی مولانا جان محمد مصباحی حافظ کلام صاحب رضوی حافظ مولی علی رضوی سید فردوس رضا ۔حاجی انور ٹھیکیہ حاجی عبدالعزیز ٹھیکیہ و دیگر معززین موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے