कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملیہ سینئر کالج بیڑ میں یومِ ترغیبِ مطالعہ کا انعقاد

بیڑ :16اکتوبر(راست) بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یومِ پیدائش کے موقع پر ملیہ سینئر کالج، بیڑ کی مرکزی لائبریری (سینٹرل لائبریری) میں یومِ ترغیبِ مطالعہ منایا گیا۔ اس پروگرام کا انعقاد انجمنِ اشاعتِ تعلیم، بیڑ کی سیکریٹری خان صبیحہ باجی اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد الیاس فاضل کی رہنمائی میں عمل میں آیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد ناصر باغبان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مطالعے کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ موبائل اور ڈیجیٹل دور میں بھی کتابوں سے دوستی اور مطالعے کی عادت بے حد ضروری ہے۔ مطالعہ نہ صرف علم میں اضافہ کرتا ہے، بلکہ انسان کی فکری صلاحیتوں کو جِلا بخشتا، شعور کو وسعت دیتا اور شخصیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو کتابوں کے مطالعے کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دی۔

اس پر مسرت موقع پر وائس پرنسپل پروفیسر شوکت اللہ حسینی، پروفیسر فصیح، پروفیسر شفا، پروفیسر عبدالانیس، لائبریرین عامر سلیم کے علاوہ سالم بھائی، امجد بھائی، شیرو بھائی اور کالج کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے