कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ جامعہ مریم للبنات تلیگاؤں دینات کی 13 خوش نصیب طالبات کا ناظرہ کلام پاک شروع

کنوٹ: 9؍ اکتوبر (اکرم چوہان) مدرسہ جامعہ مریم للبنات تلیگاؤں، تعلقہ عمری، ضلع ناندیڑ کی درجہ دینات ناظرہ اول کی 13 خوش نصیب طالبات کا ناظرہ کلام پاک شروع کیا گیا۔ اس خوشی کے موقعے پر ایک مختصر مجلس جامع مسجد تلیگاؤں میں ناظم جامعہٰ ہٰذا مولانا قاضی سید کریم الدین صاحب اشاعتی کی صدارت میں منعقد کی گئی۔مفتی سہیل رحمانی، امام و خطیب جامع مسجد تلیگاؤں نے خصوصی خطاب میں دینی تعلیم کی اہمیت و افادیت اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے بہت تفصیل سے روشنی ڈالی۔ صدارتی خطاب میں مولانا کریم الدین صاحب نے جامعہٰ ہٰذا کی تعلیمی سرگرمیوں اور جامعہ کے لیے بستی والوں کی محنتوں و قربانیوں کا تذکرہ کیا۔اس خوشی کے موقعے پر حافظ عبدالحمید صاحب کا بھی خصوصی تعاون رہا۔ اور بستی کے معزز حضرات کی کثیر تعداد موجود رہی، جن میں سرفہرست جناب چاند پاشاہ پٹیل صاحب، ڈاکٹر قیصر صاحب، موسیٰ بیگ صاحب، جناب لقمان بیگ صاحب، جناب علیم ٹیلر صاحب، جناب ایوب بیگ صاحب، حافظ سلیم صاحب قریشی، جناب سکندر بیگ صاحب، جناب زینل بیگ صاحب، جناب زبیر بیگ صاحب، جناب شعیب بیگ، سید وسیم، اشفاق بیگ، یونس بھائی وغیرہ موجود رہے۔ حاضرین نے طالبات کو اپنی خصوصی دعاؤں اور انعامات سے نوازا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے