कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لنگر صاحب گوردوارہ ناندیڑ فائرنگ معاملہ

پولیس کی برق رفتار کارروائی، 24 گھنٹوں میں 10 ملزمین گرفتار

ناندیڑ:5؍جنوری ( نمائندہ اعتبار) لنگر صاحب گوردوارہ، ناندیڑ میں پیش آئے فائرنگ کے واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 3جنوری 2026ء کو شام تقریباً 05.30 بجے لنگر صاحب گوردوارہ، نگینہ گھاٹ، ناندیڑ کے سامنے عوامی سڑک پر دو گروہوں کے درمیان جھگڑا اور فائرنگ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ واقعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گُروَو( ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ) جناب رامیشور ویانجنے( سب ڈویژنل پولیس آفیسر ناندیڑ (شہر)، اُدے کھنڈیرائے( پولیس انسپکٹر لوکل کرائم برانچ)، پرمیشور کدم( پولیس انسپکٹر پولیس اسٹیشن وزیرآباد ناندیڑ اور دیگر عملہ فوراً موقع واردات پر روانہ ہوا اور صورتحال کو قابو میں لیا۔ بعد ازاں پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ نے ملزمین کی تلاش کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر روانہ کیا۔اس واقعہ میں ایک گروہ کی جانب سے مدعی کمل پریت سنگھ ولد امرجیت سنگھ سندھو، عمر 33 سال، پیشہ ہوٹل مالک، ساکن ابچل نگر ناندیڑ نے شکایت درج کروائی کہ مورخہ 3؍جنوری 2026ء کو شام تقریباً 05.35 بجے وہ اپنے ہوٹل میں موجود تھے۔ ہوٹل کے سامنے منجوت سنگھ شیٹی اور پرمجیت سنگھ چاولہ کے ساتھ چند یاتری جھگڑا کر رہے تھے۔ مدعی جب جھگڑا سلجھانے کے لیے آگے بڑھے تو تقریباً 30 تا 35 سال عمر کے ایک یاتری نے اپنے پاس موجود پستول نکال کر جان سے مارنے کی نیت سے فائر کیا، جس سے مدعی کی ران میں گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہو گئے۔ اسی دوران ایک اور یاتری نے پرمجیت سنگھ کے سر پر لاٹھی ماری اور انہیں زخمی کیا۔ اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن وزیرآباد میں جرم نمبر 04/2026 کے تحت دفعات 109(1)، 118(1)، 3(5) بی این ایس اور اسلحہ ایکٹ کی دفعات 3/25، 7/25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
اسی واقعہ میں دوسرے گروہ کی جانب سے مدعی لو پریت سنگھ ولد بلویِر سنگھ چہل، عمر 21 سال، ساکن مکو، فیروزپور، ریاست پنجاب نے شکایت درج کروائی کہ مورخہ 3؍جنوری 2026ء کو شام تقریباً 05.30 بجے لنگر صاحب گوردوارہ ناندیڑ میں 2؍جنوری 2026ء کی رات پیش آئے جھگڑے کا غصہ دل میں رکھ کر ناندیڑ کے کمل پریت سنگھ، پرمجیت سنگھ چاولہ، کنال نمبردار، بل پریت سنگھ چاولہ، منجوت سنگھ اور گوپی نے جان سے مارنے کی نیت سے تلوار اور لاٹھیوں سے حملہ کیا اور قتل کی کوشش کی۔ اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن وزیرآباد میں جرم نمبر 06/2026 کے تحت دفعات 109(1)، 189(2)، 189(4)، 191(2)، 191(3)، 190، 118(1)، 352، 351(2) بی این ایس اور اسلحہ ایکٹ کی دفعہ 4/25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اس طرح دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کراس مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی رہنمائی میں تشکیل دی گئی پانچ ٹیموں میں سے ایک ٹیم ملزمین کی تلاش میں پنجاب روانہ کی گئی۔ تفتیش کے دوران جائے واردات اور اطراف کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ، تکنیکی تفتیش، سائبر سیل کی مدد اور نیٹ گرڈ تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔ دیگر چار ٹیمیں اکولہ، اردھاپور، بیدر اور ملحقہ ریاستوں میں روانہ کی گئیں۔ واقعہ کے پیش نظر مہاراشٹر اور ملحقہ ریاستوں میں ناکہ بندی کے لیے وائرلیس پیغامات بھیجے گئے۔خفیہ معلومات کی بنیاد پر 11 ملزمین کی نشاندہی کی گئی۔ جرم نمبر 04/2026 میں 02 ملزمین کو ناندیڑ سے اور 05 ملزمین کو گزشتہ رات اکولہ، بلڈھانہ اور ناندیڑ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں سڑک پر چند کلومیٹر تعاقب کے بعد گرفتار کیا گیا۔ اس طرح مجموعی طور پر 07 ملزمین کی گرفتاری کی کارروائی جاری ہے۔ مذکورہ ملزمین اصل میں مکو، فیروزپور، ریاست پنجاب کے رہائشی ہیں۔ اسی طرح جرم نمبر 06/2026 کے 03 ملزمین کی گرفتاری کی کارروائی بھی جاری ہے۔ مزید تفتیش سب پولیس انسپکٹر اُماکانت پُنے( پولیس اسٹیشن وزیرآباد )کررہے ہیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ کی رہنمائی میں فائرنگ کرنے والے ملزمین کو 24 گھنٹوں کے اندر بے نقاب کرتے ہوئے مجموعی طور پر 10 ملزمین کی گرفتاری کی کارروائی جاری ہے۔ اس کامیاب کارروائی پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ نے متعلقہ افسران اور عملہ کی ستائش کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے