कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کھام گاؤں میں دسویں و بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے خصوصی امتحان رہنمائی لیکچرز

کھام گاؤں:یکم؍جنوری (راست)طلبہ کو بورڈ امتحانات کی بہتر تیاری، مؤثر منصوبہ بندی اور اعتماد کے ساتھ امتحان کا مقابلہ کرنے کی رہنمائی فراہم کرنے کے مقصد سے کیرئیر گائیڈنس کمیٹی، انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کھام گاؤں کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت (مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن، پونہ) کے طلبہ کے لیے ایک جامع اور مفید امتحان رہنمائی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔یہ پروگرام یکم جنوری 2026، بروز جمعرات، صبح 11 بجے سے دوپہر 1:40 بجے تک کامیابی کے ساتھ جاری رہا۔پروگرام کا آغاز بارہویں سائنس بی کے طالب علم عاقب شاہ کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد معزز مہمان کی گل پوشی ادارے کی اتھارٹیز کے ہاتھوں انجام دی گئی۔استقبالی و افتتاحی گفتگو میں نجیب الرحمن خان سر (کنوینر، کیرئیر گائیڈنس کمیٹی) نے پروگرام کا تعارف پیش کرتے ہوئے مہمان کا استقبال کیا اور کہا کہ بورڈ امتحانات میں کامیابی کے لیے صرف محنت ہی کافی نہیں بلکہ درست حکمتِ عملی، مؤثر وقت کی منصوبہ بندی اور ذہنی مضبوطی نہایت ضروری ہے۔بعد ازاں پی پی ٹی لیکچرز کے ذریعے”دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانی پرچے کس طرح حل کریں“ کے موضوع پر تفصیلی رہنمائی پیش کی گئی۔زبانی مضامین پر عمیر محمد خان صاحب (وائس پرنسپل، انگریزی مضمون کے موڈریٹر و سابق مینٹر برٹش کاؤنسل آف انڈیا) نے کی، سائنسی مضامین پر عبدالعظیم صاحب (معروف و ماہر کیمسٹری لیکچرر، ویلور) نے کی، جبکہ سماجی علوم پر عارف زبیر انصاری صاحب (سینئر و تجربہ کار جغرافیہ لیکچرر) نے پرچہ لکھنے کے عملی نکات پر مؤثر رہنمائی کی، جس سے طلبہ نے بھرپور استفادہ کیا۔ پروگرام کا خصوصی اور مرکزی لیکچر
”بورڈ امتحان کا مقابلہ کیسے کریں“ (How to Face Board Exam)
معروف ماہرِ تعلیم انجینئر محمد ریاض الحق سر (ڈائریکٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز، اکولہ) نے پیش کیا۔ انہوں نے امتحانی خوف، ذہنی دباؤ سے نجات، خود اعتمادی اور مثبت ذہنی رویے پر نہایت مؤثر، عملی اور حوصلہ افزا گفتگو کی۔اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے اپنے شکوک و شبہات پیش کیے، جن کے تشفی بخش جوابات دئیے گئے۔آخر میں پرنسپل احفاظ الحق خان صاحب نے طلبہ کو محنت، نظم و ضبط، مقصد کا تعین اور دعا کو کامیابی کا بنیادی ذریعہ قرار دیتے ہوئے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام کے اختتام پر عبد الطالب سر (رکن، کیرئیر گائیڈنس کمیٹی) نے اظہارِ تشکر پیش کیا، پی پی ٹی ، تصاویر اور ویڈیو شوٹنگ کے فرائض کیرئیر گائیڈنس کمیٹی کے رکن محمد زین الدین سر جبکہ نظامت کے فرائض ابراہیم قریشی سر (رکن، کیرئیر گائیڈنس کمیٹی) نے بحسن و خوبی انجام دیے۔پروگرام کی کامیابی میں کیرئیر گائیڈنس کمیٹی کے ساتھ ساتھ ادارہ کے سپر وائزر شکیل احمد صاحب و دیگر اساتذہ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔یہ پروگرام طلبہ کے لیے تعلیمی اور ذہنی اعتبار سے نہایت مفید ثابت ہوا اور انہیں بورڈ امتحانات کے لیے اعتماد، حوصلہ اور مثبت سوچ فراہم کرنے کا ذریعہ بنا۔اسی پروگرام کے بعد دوپہر 3:30 بجے نہم جماعت کے طلبہ و طالبات کے لیے محمد ریاض الحق سر کا اہم لیکچر *“کیرئیر کا انتخاب کیسے کریں‘‘ منعقد ہوا۔لیکچر کا مقصد طلبہ میں اپنی صلاحیتوں، دلچسپیوں اور رجحانات کو پہچاننے کا شعور پیدا کرنا تھا تاکہ وہ مستقبل میں درست مضامین اور کیرئیر کا انتخاب باخبر اور مثبت انداز میں کر سکیں۔ سر نے آسان الفاظ اور مؤثر مثالوں کے ذریعے طلبہ کی رہنمائی کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے